چینی صدر برطانیہ کے چار روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

Xi Jinping

Xi Jinping

لندن (جیوڈیسک) چینی صدر زی جن پنگ برطانیہ کے چار روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔ چینی صدر ملکہ ایلزبتھ دوم کے مہمان کی حیثیت سے بکنگھم پیلس میں قیام کریں گے۔

چینی صدر اپنے دورے میں ولی عہد شہزادہ چارلس، ان کے صاحبزادے شہزادہ ولیم اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں برطانیہ اور چین کے معاشی روابط مضبوط کرنے پر بات چیت ہو گی۔