چینی منصوبوں کے معیار، شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

بیجنگ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی سرمایا کاروں کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے ایگزم بینک کے صدر لی روگو سے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایا کاری کرنیوالی چینی سرمایا کار کمپنیوں کیلئے وسائل کی جلد فراہمی پر اتفاق رائے کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چین کے تعاون سے لگنے والے منصوبوں کے معیار ، شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

کیونکہ منصوبوں پر پیشرفت کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہا ہوں ، اس موقع پر صدر ایگزم بینک نے کہا کہ چینی منصوبوں کیلئے تیز رفتار بنیادوں پر وسائل فراہم کریں گے۔