چینی نائب وزیر اعظم کی ترک ہم منصب سے ملاقات

Wang Yang

Wang Yang

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے گذشتہ روز اپنے ترکی ہم منصب مہمد سمسک سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کا وعدہ کیا۔

وانگ نے کہا کہ چین بنیادی ڈھانچہ ، تجارتی فنانس سکیورٹی ، سلامتی اور عوامی تبادلوں کے بارے میں ترکی کے ساتھ زیادہ قریبی تعاون کرنے پر تیار ہے۔

سمسک نے کہا کہ ترکی چین کے ساتھ دوستی کو زبردست اہمیت دیتا ہے اور مشترکہ ترقی کے حصول میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے فریم ورک کے تحت چین سے تعاون کو وسیع کرے گا۔