چشتیاں: بااثر زمیندار کا محنت کش پر بہیمانہ تشدد

chishtian

chishtian

چشتیاں (جیوڈیسک) نواحی گاؤں 53 فتح میں بااثر زمیندار محمد آصف نے رشتے داروں کے خلاف درخواست دینے کے الزام میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش مظہر حسین کو اپنے ڈیرے پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

محنت کش نے کافی منت سماجت کی لیکن زمیندار نے ایک نہ مانی۔ تشدد کے دوران محنت کش چیختا چلاتا رہا کہ میں حلف اٹھاتا ہوں میں نے کوئی درخواست نہیں دی۔