چترال میں برفانی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

Avalanche  Falling

Avalanche Falling

چترال (جیوڈیسک) برفانی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 5 طالبعلموں سمیت 8 افراد لاپتہ ہو گئے۔

گزشتہ روز اسکول کے بچے میٹرک کا امتحان دے کر واپس آ رہے تھے کہ برفانی تودہ گرنے سے 6 طالبعلموں سمیت 9 افراد دب کر لاپتہ ہو گئے لیکن سہولیات کے فقدان کے باعث لوگوں کو علم نہ ہو سکا، جب بچے رات تک گھر نہ پہنچے تو علاقے میں کہرام مچ گیا اور آج صبح تلاش کے دوران برفانی تودے سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ دیگر کی تلاش کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

چترال پولیس، اسکاؤٹس اور بارڈر فورس مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب چترال اور گردو نواح کے علاقوں میں حالیہ برف باری کے باعث پہاڑوں پر کئی فٹ تک برف پڑ چکی ہے جس کے گلیشیئرز گرنے کے خدشے کے پیش نظر امدادی کارروائیاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔