چترال میں بارشوں نے تباہی مچا دی، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہو گئی

Flood

Flood

چترال (جیوڈیسک) چترال میں سیلابی ریلوں نے تباہی اور بربادی کی نئی داستان رقم کر دی ہے۔ ریش گول نالے میں بھی سیلابی لہریں بے قابو ہو گئیں۔

متعدد دکانیں اور گھر بھی غضب ناک لہروں کے سامنے نہ ٹھہر سکے۔ تین سو سے زائد گھر پانی کی بے رحم موجوں میں بہہ گئے۔

پانچ سو گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ راستے بند ہونے اور پل ٹوٹنے سے درجنوں علاقوں میں لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔