چھوٹو گینگ ۔ ۔۔آخر۔۔۔۔۔کیا؟۔۔۔پر اسرار داستان۔۔۔۔

Choto Gang

Choto Gang

تحریر : عمیر حیدر اولکھ
راجن پور گذشتہ کئی روز سے جنو بی پنجا ب کے علا قہ را جن پور میں دریا ئے سندھ پر مو جو دایک جزیرے میں ڈیرہ ڈا لے ایک مشہور گینگ کیخلا ف قانون نا فذ کر نے وا لے اداروں کا اپر یشن کئی روز سے جا ری ہے ۔آ خر چھو ٹو گینگ کا سربراہ کو ن ؟ کیسے بنا ؟چھو ٹو گینگ کے سر براہ غلا م رسو ل عر ف چھو ٹو کی کہا نی انتہا ئی دلچسپ اور پر اسرار ہے ۔غلا م رسول را جن پور کے ایک گا ئوں شاہ وا لی کا رہا ئشی ہے ۔ غلا م رسول شاہ وا لی گا ئوں کے ایک با اثر زمیندار کا مزارا تھا ۔ زمیندار غلا م رسول پر بے انتہا ظلم ڈھا یا کر تا تھا ۔ غلا م رسول عر ف چھو ٹو ایک دن زمیندار کے تشدد اور جا رہا نہ رو ئیہ سے تنگ آ کر گا ئو ں سے بھا گ نکلا اور جر ائم پیشہ گینگ کا حصہ بن گیا۔

جر ائم پیشہ گینگ کا حصہ بننے کے بعد غلا م رسول چھو ٹو کے نا م سے مشہو ر ہوگیا ۔چھو ٹو کے نا م پہلا مقدمہ7 198میں در ج ہو ا ۔اور پھر اس کے بعد چھو ٹو کیخلا ف جا ئز و نا جا ئز مقدما ت کا سلسلہ چل نکلا چھو ٹو نے آ ہستہ آ ہستہ اپنا اثر و رسو خ بڑ ھا یا اپنے سا تھ کئی جر ائم پیشہ لو گو ں کو ملا یا اور ایک جر ائم پیشہ گینگ تشکیل دے دیا ، اس گینگ کا نا م چھو ٹو گینگ کے نا م سے مشہو ر ہو گیا ۔ اس گینگ نے را جن پور اور رحیم یا ر خا ن کے درمیان دریا ئے سندھ پر مو جو د ایک جزیر ے پر قبضہ کر لیا یہ جز یر ہ دو کلو میٹر طو یل اور اڑھا ئی کلو میٹر چو ڑا ہے ۔ یہ علا قہ دلدلو ں کے با عث کچے کا علا قہ کہلا تا ہے ۔ اس علا قے تک زمینی را ستے سے پہنچنا انتہا ئی مشکل ہے ۔ چھو ٹو گینگ تقریباْ80سے زا ئد اجر ائم پیشہ ا فر اد پر مشتمل ہے۔

اس گینگ کے پا س جدید سے جدید تر ین اسلحہ مو جو د ہے یہ گینگ قتل اغوا برائے تا وان ڈکیتی را ئزنی جیسے تما م سنگین جرا ئم میں ملو ث ہے۔اس گینگ کیخلا ف گذشتہ 29 بر س کے دو را ن پو لیس کی جا نب سے متعدد اپریشن کئیے گئے ۔ تا ہم ہر مر تبہ پو لیس اس جرا ئم پیشہ گینگ کا خا تمہ کر نے میں بر ی طر ح نا کا م ر ہی ۔ہر اپریشن میں چھو ٹو گینگ کا تو کچھ نا بگڑا لیکن پو لیس کو بھا ری جا نی نقصا ن ا ٹھا نا پڑا ۔ تا ھم اب پنجا ب میں دہشگر دو ں کیخلا ف شر و ع ہو نے وا لے آ پر یشن کے با عث را جن پور میں چھو ٹو گینگ کیخلا ف بھی آ پریشن شر و ع کیا گیا ہے ۔ یہ اپر یشن گذشتہ کئی روز سے جا ری ہے ۔آ پر یشن کی شر وعا ت پنجا ب پو لیس کی جا نب سے کی گئی ۔ لیکن پو لیس کو اب تک آ پر یشن میں نا کا می کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ۔ اب تک متعدد اہلکار شہید ہو چکے ہیں اور کئی پو لیس اہلکا رمشہور زما نہ چھو ٹو گینگ کے قبضہ میں ہیں۔

Pak Army

Pak Army

پو لیس کی نا کا می کے بعد اب رینجر اور فو ج کے جوان بھی کچے کے علا قہ میں پہنچ چکے ہیں ۔سو چنے کی با ت تو یہ ہے کہ ہما رے پا س جتنا اسلحہ اور جنگی سا مان مو جو د ہے وہ سب ہم نے اس گینگ کو ختم کر نے پرر لگا دیا ہے ۔ ہما ری پو لیس اس گینگ کے مقا بلہ میں بے بس ہو چکی ہے ۔ ہما رے پا س جو کچھ بھی تھا فی الحا ل ہم نے ان با غیو ں کو ختم کر نے میں لگا دیا ہے ۔یہا ں تک کہ ہم نے فو ج بھی بلا لی ہے اور ان با غیو ں کو ختم کر نے کے لئیے چا رو چار میدان میں آ گئی ہے کچے کا علا قہ جہا ں سے یہ گینگ امن دشمن کا روا ئیا ںکر رہا ہے ہم نے چھو ٹو گینگ کے ٹھکا نو ں پر فو جی ہیلی کا پٹر سے شیلنگ بھی کی ہے ۔ اس علا قہ میں کر فیو بھی نا فذ کر دیا گیا ہے اور پورا علا قہ بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

غرض ہما ری صو با ئی حکو مت کے پاس ان غنڈو ں کو ختم کر نے کا جو بھی ذر یعہ تھا وہ ہم نے استعما ل کیا ہے بس ایک آ خری حر بہ با قی رہ گیا ہے وہ ہے جی ہما را مشہور و معر و ف ایٹم بم مگر کچے کے علا قہ میں مو جو د یہ گینگ ایٹم بم سے بھی ڈر نے وا لا نہیں ہے ۔ کیو نکہ اگر یہا ں ایٹم بم بھی پھینکا گیا تو جتنی بھی تبا ہی ہو گی وہ ہما ری ہی ہو گی چھو ٹو یہ با ت اچھی طر ح سے جا نتا ہے اس لئیے تو وہ اکڑا کھڑا ہے ۔ کیو نکہ اس بم سے کم تو ہم ہر حر بہ ہی کر چکے ہیں ۔لیکن را جن پور کچے کے علا قہ میں مو جو د یہ جرا ئم پیشہ گینگ کو پو لیس کا تو کو ئی بھی حر بہ ابھی تک شکست نہ دے سکا۔

اس گینگ کی طر ف سے یہ اعلا ن ہو ا ہے کہ ہم فو ج سے مقا بلہ نہیں کر یں گے ۔ ہم ملک دشمن نہیں ہیں جو فو ج سے مقا بلہ کر یں ۔ ہمیں غنڈا گر دی پو لیس نے سکھا ئی ہما را مقا بلہ صر ف پو لیس سے ہے ۔ ہمیں اپنی جا ن دینا تک منظور ہے لیکن پو لیس کے سا منے ہم ہتھیار نہیں ڈا لنے وا لے ۔ ہا ں البتہ وزیر دا خلہ چو ہدری نثار ‘یا’جنر ل را حیل شر یف بات کر یں تو معا ملا ت طے ہو سکتے ہیں ۔ ہم مزا کر ات کے لئیے تیا ر ہیں ۔ بھا ئی یہ با تیں کو ئی سیا سی لیڈر نہیں بلکہ مشہو ر زما نہ گینگسٹر چھو ٹو کہ رہا ہے۔

Police

Police

بھئی اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ فو ج سے کم آ پ کے پا س جو بھی ہے وہ لے آ ئیں ہم سب تما شا دیکھ لیں گے ۔ بس ایک فو ج ہے جس کا مقا بلہ ہم نہیں کر یں گے ۔ اور گو یا یہ ایک رعا ئیت ہے جو اس گینگ نے ہمیں دی ہے ، ورنہ وہ جس علا قے میں ہیں وہا ں وہ لو گ فو ج سے بھی لڑ سکتے ہیں ۔ ورنہ ہما ری پو لیس کے پا س جو کچھ بھی ہے اس کا توڑ ان کے پا س مو جو د ہے ۔اور اب پو لس کے جو سا تھی چھو ٹو گینگ نے یر غما ل بنا رکھے ہیں ۔پو لیس اب ان سے اپیلیں کر رہی ہے کہ ہما رے سا تھیو ں کو کچھ نہ کہیں ۔ لیکن یہ ممکن نہیں ہے۔

آ ج شا م پا کستا ن کے مشر قی صو بے پنجا ب کے انسپکٹر جنرل آ ف پو لیس آ ئی جی مشتا ق سکھیرا نے پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہا چھو ٹو گینگ سے پو لیس اہلکا رو ں کو با زیا ب کروا نا پو لیس کی اولین تر جیح ہے ۔اور اس کے لئیے منصو بہ بندی کی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آ پر یشن ضرب آ ہن کے تحت چھو ٹو گینگ کے 100سے زا ئد سہو لت کا رو ں کو پکڑ لیا گیا ہے ۔ صو با ئی پو لیس چیف کے مطا بق اپر یشن کے ابتدا ئی مر ا حل میں پو لیس کو خا صی کا میا بی نہیں ملی ۔اپریشن میں پہلے پو لیس کا لیڈرول تھا لیکن اب نہیں۔

دریا کے کنا رے کا یہ علا قہ در ختو ں میں چھپا ہوا ہے اور اس کی زمین سخت نہیں ہے کچی اور نر م ہے اور یہا ں با قا عدہ کا روا ئی کر نا آ سا ن نہیں ہے ۔ لیکن پو لیس ہمیشہ کچے میں کسی اپر یشن کر نے سے کتراتی ر ہی ہے ۔ کیو نکہ پو لیس کو اس کی مشکلا ت اور تکا لیف کا اندا زہ پہلے سے ہی ہے۔

Weapons

Weapons

لیکن حیرا نگی کی با ت یہ بھی ہے کہ آ خر چھو ٹو گینگ کے پا س اتنا جدید اسلحہ آ یا کہا ں سے آ یا ؟ کو ن کر تا ہے چھو ٹو گینگ کی پشت پنا ہی کون کر رہا ہے ؟یا د رہے کہ بروز اتور بو قت 12 بجے 24نیوز کی ٹیم انو یسٹیگیٹیو نے بھی چھو ٹو گینگ پر کچھ انکشا فا ت کئیے جس میں چھو ٹو گینگ کی پشت پنا ہی کر نے وا لو ں میں چند پا کستان مسلم لیگ ن کے کارکنا ن بھی شا مل ہیں ۔پنجا ب کے ڈپٹی اسپیکر سردار شیر علی کے چھو ٹو سے را بطے ہیں ۔ صر ف یہی نہیں پنجا ب بھر سے مسلم لیگ ن کے کئی اہم رہنما چھو ٹو گینگ کی پشت پنا ہی میں شا مل ہیں۔

حکمرا ن جما عت کے ایم این اے جعفر خا ن لغا ری نے 2014میںوزیر اعلی پنجا ب کو خط لکھ کر الزام لگا یا کہ پنجا ب کے ڈپٹی اسپیکر سردار شیر علی سمیت کئی مسلم لیگی ر ہنما ئو ں کے گینگ سے را بطے ہیں ۔ اور چھو ٹو گینگ کی پشت پنا ہی کر رہے ہیں ۔مگر اس وقت بھی مسلم لیگ ن کی حکو مت نے سچ کو چھپا لیا اور آ ج بھی یہی کا م کیا جا رہا ہے ۔ پو لیس بھی تو چھو ٹے مو ٹے سہو لت کا روں کا پیچھا کر نے میں مصروف ہے ۔ بڑے مگر مچھو ں کی طر ف کسی کا بھی دھیا ن نہیں ہے ۔ چھو ٹو گینگ کے سب سے بڑے سہو لت کا ر تو ڈپٹی اسپیکر سردار شیر علی گولچانی ہیں اور بھی پنجا ب میں سے کئی مسلم لیگ ن کے کئی اہم عہدیداران کی سپورٹ بھی چھو ٹو گینگ کو حا صل تھی۔

لیکن سوا ل تو یہ ہے کہ ہم کسی بھی ایسے گینگ سے مقا بلہ کیو ں نہیں کر پا تے اگر صورت حا ل یہی رہی تو کئی ایسے گینگ جنم لیں گے ۔اور قتل ڈکیتی و غیر ہ تو اس ملک میں پہلے سے عا م شغل کے طور پر سمجھا جا تا ہے ۔ایک زما نے میں پو لیس کو حکو مت کی طر ف سے مکمل حما ئیت اور تحفظ حا صل ہو تا تھا ،اور اب نہ تو کو ئی پو لیس کی کسی کا ر وا ئی کی کو ئی خا صی حما ئیت کی جا تی ہے اور نہ ہی پو لیس کو بدنا می سے بچا یا جا تا ہے ۔ا گر اپر یشن کے شروع میں ہی پو لیس کو فضا ئی کا روا ئی کی حما ئیت کی جا تی تو شا ئید آ ج مشہور زما نہ چھو ٹو گینگ کے ہا تھو ں ہما رے پو لیس کے جو انو ں کی شہا دتیں یا غنڈوں کی کسٹڈی میں رہ کر ازیتیں نہ اٹھا نا پڑتیں۔

Umair Haider

Umair Haider

تحریر : عمیر حیدر اولکھ