چھوٹو گینگ نے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیے : عاصم سلیم باجوہ

Asim Saleem Bajwa

Asim Saleem Bajwa

راولپنڈی (جیوڈیسک) راجن پور میں کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کے خلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ضرب آہن آپریشن بغیر کسی نقصان کے کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

آپریشن میں تمام مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ چھوٹو گینگ نے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ ہتھیار ڈالنے والے ہماری تحویل میں ہیں اور ملک بھر میں نو گو ایریاز ختم کریں گے۔ کچے کے علاقے میں یہ جزیرہ نوگو ایریا بن چکا تھا۔

چھوٹو گینگ کے تمام ٹھکانوں کو مکمل صاف کریں گے جبکہ ڈاکوؤں کے اہلخانہ کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کامیاب آپریشن پر افسران اور نوجوانوں کو مبارکباد دی۔