چوہدری برادران بھی حقوق نسواں بل کے مخالف

Chaudhry Brothers

Chaudhry Brothers

لاہور (جیوڈیسک) چوہدری برادران بھی پنجاب حکومت کے حقوقِ نسواں بل کی مخالفت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،کہتے ہیں کہ بل پر علما سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی ۔

چوہدری شجاعت حسین کا اس حوالے سے کہا ہے کہ حقوق نسواںبل کی ہرشق کی مخالفت کرتے ہیں،جبکہ چوہدری پرویزالٰہی نے سوال اٹھایا ہے کہ حقوق نسواں بل پرعلما ء اکرام سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی؟

چوہدری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ پنجاب کے حکمران نیشنل ایکشن پلان شروع ہی نہیں ہونے دے رہے،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پنجاب حکومت رینجرز کو کام کرنے کیوں نہیں دے رہی؟

مصطفیٰ کمال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میںان کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے کچھ توکمال دکھایا ہے۔