کرس گیل کی خاتون سے غیر مہذہب گفتگو، مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا

Chris Gayle Talk with Female

Chris Gayle Talk with Female

میلبورن (جیوڈیسک) بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں میلبورن اور ہوبارٹ کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد سپورٹس چینل کی خاتون پریسنٹر کیساتھ براہ راست ٹی وی پر فلرٹ کرنے پر کرس گیل کو شدید تقید کا سامنا ہے۔

ٹی وی چینل کی میزبان نے جب کرس گیل سے ان کی بیٹنگ کے بارے میں سوال کیا تو موصوف اس کا جواب دینے کی بجائے خاتون کی آنکھوں کی تعریف کرنے لگے اور اسے ڈیٹ پر چلنے کیلئے کہا تاہم خاتون نے اس سوال کا جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔

ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کی اس حرکت کے بعد مذکورہ سپورٹس چینل نے آئندہ سے ان کیساتھ کسی قسم کا بھی انٹرویو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں اور بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔