کرس گیل پاکستان سپرلیگ میں شرکت کیلئےدبئی پہنچ گئے

Chris Gayle

Chris Gayle

دبئی (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیزکےکھلاڑی کرس گیل پاکستان سپرلیگ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ کرس گیل پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

لاہور قلندرز کے آفیشلز نے دبئی میں کرس گیل کا استقبال کیا۔ پاکستان سوپر لیگ آج سے امارات میں شروع ہو گی۔ پہلے میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہو گی جس میں نام ور فن کار اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔ پاکستان سوپر لیگ کے تمام میچز جیو سوپر پر براہ راست دیکھے جاسکتے ہیں۔