کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کا دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیمو کریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھوکھر، مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ سندھ کے رہنماء عادل جارج مٹو، یونس گل، ہارون بھٹی، اقبال شاہد، مقسود جوزف، جاوید اقبال تیجا، پاسٹر ہارون تعظیم، عدنان بھٹی اور سیف بخش نے دنیا بھر خصوصاً پاکستان کی مسلم برادری کو عید الفطر کی خوشیوں پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام تہوار امن و سلامتی اور پیار و محبت کی علامت ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عظیم دن پر یہ عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور سالمیت کیلئے ہر قسم کی قربانی دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کو اس وقت سنگین انرجی بحران ، دہشت گردی ، بے روزگاری، مہنگائی کا سامنا ہے کراچی میں قیام امن کے لئے قومی اداروں خصوصاً رینجرز کا کردار قابل ستائش ہے۔

کراچی کو تمام مافیاز سے نجات دلانے کیلئے رینجرز کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے تاکہ شہر کو تمام برائیوں سے پاک کرکے اہل کراچی کو پر سکون زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ملک بھر خصوصاً کراچی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے تمام غیر مسلم اقلیتیں خصوصاً مسیحی برادری پاک فوج اور رینجرز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر