کرسمس کے موقع پر ہالی وڈ باکس آفس پر دھماکے دار فلمیں

Hollywood Movies

Hollywood Movies

ہالی وڈ (جیوڈیسک) کرسمس کے موقع پر ہالی وڈ باکس آفس پر دھماکے دار فلمیں ریلیز ہوں گی۔ ہالی و وڈ اسٹار میرل اسٹریپ، ایملی بلنٹ اور کرس پائن کی میوزیکل فینٹسی فلم ان ٹو دی ووڈز ریلیز ہورہی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ فلم کرسمس ڈے اور اوپننگ پر 40 ملین ڈالر کا بزنس کر لے گی۔

انجلینا جولی کی ڈائریکشن میں بنی فلم اَن بروکن کہانی ہے، جنگی قیدی کی، جو ممکنہ طور پر 4 روز میں باکس آفس سے 30 ملین ڈالر سمیٹنے میں کامیاب رہے گی، امید کی جارہی ہے کہ فلم آسکر کے لیے بھی نامزد ہوجائے گی۔ جوئے کی لعنت میں گرفتار ایک پروفیسر کی کہانی “The Gambler” سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس ہفتے 14 ملین ڈالر کمانے میں کامیاب ہوجائے گی، فلم میں ہالی ووڈ اسٹار مارک والبرگ 60 پونڈ وزن گھٹاکر فلم میں آئے ہیں۔