یوحنا آباد چرچ حملوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

Arrest

Arrest

لاہور (جیوڈیسک) حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے یوحنا آباد چرچ حملوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

لاہور میں حساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں یوحنا آباد چرچ دھماکوں میں ملوث 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں نے خودکش حملہ آوروں کی معاونت کی تھی تاہم حساس ادارے نے تمام دہشت گردوں کو لاہور پولیس کے حوالے کر دیا ہے جہاں ملزمان سے تفتیش کی جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 15 مارچ کو یوحنا آباد میں چرچ کے گیٹ پر 2 خودکش دھماکوں میں 15 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔