حلقہ کے ترقیاتی کاموں پر مبنی ڈاکومنٹری بنانے پر چوہدری نثار کی چوہدری اظہر محمود کو شاباش

Chaudhry Nisar Ali Khan

Chaudhry Nisar Ali Khan

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) حلقہ کے ترقیاتی کاموں پر مبنی ڈاکومنٹری بنانے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی چوہدری اظہر محمود کو شاباش، پارٹی کی فعالیت کے حوالے سے چوہدری اظہر محمود کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا، کارکردگی دکھانے والے افراد کو پرموشن دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے چوہدری اظہر محمود کی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بنائی گئی ڈاکومنٹری رپورٹ دیکھی اور انکے عمدہ کام کو سراہا، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما سابق کونسلر کینٹ بورڈ گدوال چوہدری اظہر محمود نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی ہدائت پر حلقہ میں تعلیم ، صحت ، صفائی ، و دیگر ترقیاتی کاموں پر مبنی ڈاکو منٹر ی تیار کی جسے وفاقی وزیر داخلہ کی ٹیکسلا آمد پر دکھایا گیا ، اس موقع پر چوہدری اظہر محمود کی ٹیم کے علاوہ ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق بھی موجود تھے،میڈیا سے گفتگو کے دوران چوہدری اظہر محمود کا کہنا تھا کہ قائد کی جانب سے کام کی پذیرائی پر انکا بے حد مشکور ہوں ،انھوں نے بتایا کہ انھوں نے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گزشتہ ادوار سے لیکر اب تک یعنی 1985 سے اب تک ہونے والی ڈویلپمنٹ کی بابت ایک ڈاکومنٹری تیار کی جس میں تعلیم ، صحت ، شہر کی صفائی ، سوئی گیس ، بجلی سیوریج ، گلیات و سڑکوں کی پختگی سکول کے قیام ہسپتال میں صحت کی سہولیات کی فراہمی ، جی ٹی روڈ پر نو تعمیر جنرل ہسپتال ، ریسکیو 1122 کے قیام کے علاوہ دیگر ترقیاتی کاموں کو فوکس کیا تاکہ حلقہ عوام انکے دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے باخوبی آشنا ہوں تیار کی ہے جس میں ڈرو ن کیمروں کے زریعے فلم بندی کی گئی،وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے چوہدری اظہر کی کاوش پر انھیں شاباش دی اور اس امر کا اظہار کیا کہ پارٹی میں کارکردگی کی بنیاد پر کارکنان کو عزت اور مقام ملے گا۔

یاد رہے کہ چوہدری اظہر محمود جو ان دنوں پارٹی کی فعالیت اور اسے منظم کرنے کے لئے انتہائی سرگرم ہیں اس ضم میں عوامی رابطوں کو موثر بنانے کے لئے موصوف نے گدوال میں ایک بڑا پبلک سیکرٹریٹ کھول رکھا ہے جہاں لوگوں کے مسائل سسنے اور انکے حل کے کئے عملی طور پر جدوجہد کی جارہی ہے جس سے بلا شبہ پارٹی کا مورال بلند ہوا ہے ، ادہر یہ امر قابل زکر ہے کہ واہ کینٹ ٹیکسلا میں خواتین ونگ کو منظم کرنے میں بھی چوہدری اظہر کا کردار عیاں ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
0300-5128038