حلقہ میں صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے۔ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ

Ch Shabbir Ahmad Kotla

Ch Shabbir Ahmad Kotla

کو ٹلہ ارب علی خاں + گلیانہ + کھاریاں (زاہد مصطفی ملک سے) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا ہے کہ حلقہ میں صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے وہ گزشتہ روز چوہدری فضل داد گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ کی ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ چوہدری فضل داد گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ کوآج سے 24،7 کا درجہ دے دیا گیا ہے اور ہسپتال کے عملے کی تمام ضروریات اور آپریشن تھیٹر میں کام کا آغاز اسی مہینے کروادیا جائے گا.انہوں نے کہا کہ جیسے ہم نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں کو مثالی بنایا ہے۔

ایسے ہی چوہدری فضل داد گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ کو علاقے کا مثالی اور کامیاب ہسپتال بنائیں گے اس موقع پہ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف چوہدری، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی، ڈپٹی ڈی ایچ او کھاریاں ڈاکٹر علی شاہ، انچارج ہسپتال ہذا ڈاکٹر عریشہ اسلم، وویمن میڈیکل آفیسرڈاکٹر انوشے افضل، وویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صبا، چیئرمین ڈاکٹر محمد عباس چوہدری، وائس چیئرمین حاجی سلیمان ہاشمی، چوہدری غلام رسول، چیئرمین شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن حاجی امتیاز احمد، بانی پریس کلب گلیانہ عزیزالرحمان مجاہد، ڈاکٹر عدیل ظفر اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے.چوہدری شبیراحمد کوٹلہ نے ہسپتال کی تما م ضروریات مکمل کروانے کیلئے ای ڈی او ہیلتھ اور ڈی او ہیلتھ کو موقع پہ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ماہ یہاں پہ میٹنگ کیا کریں گے اور ہسپتال کو کامیاب بنائیں گے۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں پہ زور دیا کہ اس ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بتائیں.ای ڈی ہیلتھ ڈاکٹر الطاف چوہدری نے کہا کہ ہم نہ صرف اس مہینے میں تمام ضروریات فراہم کریں گے بلکہ ہم تین ماہ کے بعد یہاں پہ تحصیل لیول کا ہیلتھ میلہ بھی لگائیں گے جس میں مریضوں کی تشخیص، لیبارٹری ٹیسٹ، ایکسرے اور الٹراساؤند بھی مفت کئے جائیں گے.اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کا تفصیلی معائینہ کیا اور تمام سہولیات کو دیکھا اور ہسپتال میں موجود مریضوں سے ملاقات کرکے ہسپتال کی سہولیات کے بارے میں ان سے معلامات حاصل کیں.چوہدری شبیر احمد ایم ہی اے نے چیئرمین ڈاکٹر محمد عباس چوہدری کو ہدایات کی کہ ہسپتال میں موجود مسائل اور دیگر ضروریات کی فراہمی کوممکن بنائیں اور بذات خود نگرانی کریں۔

انہوں نے ای ڈی ہیلتھ سے مشاورت کے بعد 3 نومبر کو چوہدری فضل داد گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ کے آپریشن تھیٹر کی باضابطہ افتتاحی تقریب منعقد کروانے کا بھی اعلان کیا جس کی صدارت وہ خود کریں گے جبکہ ڈی سی او، ای ڈی او اور محکمہ صحت کے افسران سمیت علاقے بھر کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور دیگر عوامی نمائندے بھی شرکت کریں گیاس موقع پہ میڈیا کی نمائندگی کرتے ہوئے بانی پریس کلب گلیانہ عزیزالرحمان مجاہد نے کہ چوہدری فضل داد گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ کو علاقے میں متعارف کروانے کے لئے پہلے کی میڈیا اپنا بھرپور کردار اداکرے گااور ہر ہر گاوں جاکر اس ہسپتال میں ملنے والی سہولیات سے عوام کا آگاہ کرے گا۔