حلقہ پی پی 114 میں سیاسی و سماجی شخصیت راجہ بنارس رائیکہ کی حلقہ کے عوام میں مقبولیت

Raja Banaris Raika

Raja Banaris Raika

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) حلقہ پی پی 114 میں سیاسی و سماجی شخصیت راجہ بنارس رائیکہ کی حلقہ کے عوام میں مقبولیت۔ جو لوگ سیات اور انا پرستی سے ہٹ کر عوام کے مسائل حل کروا رہے ہیں ایسے ہی لوگوں کو سیاست میں آنا چایئے، عوامی و سماجی حلقے ، تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 114 راجہ محمد بنارس رائیکہ آف پوران آئندہ جنرل الیکشن برائے ال 2018 میں ایم پی اے کا الیکشن لڑے گئے۔

پوران ، فتح پور، ڈھوری، کھوہار، بھوانج سمبلی کھمبی سرائے عالمگیر سے مختلف وفود نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حلقہ کی عوام کا اسرار اور خواہش ہے کہ جنرل الیکشن برائے MPA – PP114 راجہ محمد بنارس رائیکہ فیورٹ امیدوار ہے۔ راجہ محمد بنارس رائیکہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا تمام برادریوں اور دہیاتوں قصبوں سے لوگ جوق در جوق اپنی اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں ، اگر عوام نے زیادہ مجبور کیا تو حصہ ضرور لوں گا۔ اور ان شااللہ بھائیوں بہنوں بچوں اور بزرگوں کی دعاؤں سے pp 114 حلقہ سے ضرور الیکشن میں حصہ لیکر عوامی خدمت کروں گا۔