حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر ایم پی اے ندیم سیٹھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مہر احسان الحق

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر ایم پی اے ندیم سیٹھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مہر احسان الحق بھٹہ، رانا مظہر فرید، ملک منصور ملنگی، رانا پرویز خاں، مہر نوازش ودیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے حلقہ پی پی175اور ملوکی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، آئندہ الیکشن میں بھی اپنی کارگردگی کی بنیادی پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، قصور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور رہے گا۔۔