کھاریاں کی خبریں 12/2/2017

AC kharian

AC kharian

کھاریاں (آفتاب نذر سے) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں چوہدری ذوالفقار علی باگڑی سے پاسبان فورم کے آرگنائززر عبدالعزیزگوندل اور جنرل سیکرٹری شمسہ ویلفیئر فاوندیشن گلیانہ عزیزالرحمان مجاہد کی خصوصی ملاقات۔ تحصیل بھر کے مختلف عوامی مسائل پہ تفصیلی تبادلہ خیالات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاسبان فورم کے آرگنائزر سنیئر صحافی عبدالعزیز گوندل اور جنرل سیکرٹری شمسہ ویلفیئر فاوندیشن گلیانہ عزیزالرحمان مجاہد نے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں چوہدری ذوالفقار علی باگڑی سے خصوصی ملاقات کی ملاقات میں تحصیل کھاریاں کے عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی پہ تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔اس موقع پہ چوہدری ذوالفقار علی باگڑی نے کہا کہ تحصیل کھاریاں کے عوام سے میرا گہرا تعلق ہے یہی وجہ ہے تحصیل کھاریاں کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے میں ہر وقت مصروف عمل ہوں انہوں نے کہا کہ تحصیل کھاریاں کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت ہمیشہ رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اس موقع پہ پاسبان فورم کے آرگنائزر عبدالعزیزگوندل نے کہ کہ ہم بہت جلد تحصیل کھاریاں میں رفاعی خدمات سرانجام دینے والی نمایاں شخصیات کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کریں گے جس میںان کو خصوصی ایوارڈ دئیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Aziz Ur Rehman Mujahid

Aziz Ur Rehman Mujahid

کھاریاں(آفتاب نذرسے)فیڈرل گورنمنٹ ڈگری کالج کھاریاں کینٹ کے سابق طلبا کی تنظیم کھاریانز کا چوتھا سالانہ کنونشن 26جنوری دن 12بجے کالج ہذاکے کنونشن ہال میں ہوگا کھاریانز کے سیکرٹری اطلاعات عزیزالرحمان مجاہد کے مطابق کنونشن کی صدارت تنظیم کے صدر کرنل (ر) پرویز اختر کریں گے جبکہ کنونشن میں اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں افراد شرکت کریں گے ۔کنونشن کی تیاریاں پورے جوش و خروش سے جاری ہیں جبکہ کنونشن کو کامیاب کرنے کے لئے رابطے جاری ہیں ۔ کنونشن کے آکر میں کنونشن کے شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Haji Imtiaz Ahmed

Haji Imtiaz Ahmed

کھاریاں (عبدالعزیز گوندل سے)شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن گلیانہ کے چیئرمین حاجی امتیاز احمد نے کہا ہے سالار قافلہ چوہدری عابد رضاکوٹلہ اور ان کے بھائیوں نے علاقے کی تقدیر بدل دی ہے ان خیلات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری فضل داد گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال کوٹلی بجاڑ کی منظوری سے لے کر افتتاح تک چوہدری شبیر احمد ایم پی اے نے ذاتی دلچسپی لے کر سارے کام کروائے اب اللہ کا شکر ہے کہ ہر ہفتے 4,5بڑے آپریشن اور بیسویں نارمل ڈیلیوریز ہوتی ہیں اسلام آباد لیول کی گائناکالوجسٹ داکٹر عرشیہ اسلم اور چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر عدیل ظفر اس ہسپتال میں موجود ہیں سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کیذاتی دلچسپی سے اس ہسپتال میں آپریشن تھیٹر ضلع گجرات کا جدید ترین آپریشن تھیٹر ہے اور اس ہسپتال اب دو ہزار سے زیادہ مریض ماہانہ استفادہ کررہے ہیں ۔ہم نے بھی اس ہسپتال کی کارکردگی دیکھتے ہوئے اس ہسپتال کو ایمبولینس گفٹ کی۔ اسی طرح گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلیانہ بھی اس علاقے کے عوام کے لئے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا بہت بڑا تحفہ ہے مقامی چیئرمین ڈاکٹر محمد عباس چوہدری بھی پوری محنت اور خلوص سے علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوٹلہ برادران کے ویژن کی عملی تصویر نظر آتے ہیں۔