9 بڑے شہروں میں آپریشن، 19 کروڑ کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ANF

ANF

اسلام آباد (جیوڈیسک) اے این ایف کے ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، پشاور، کوئٹہ اور تربت میں آپریشنز کئے گئے۔

جن کے دوران 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 276 کلو گرام منشیات برآمد کرتے ہوئے 11 اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے موٹروے ٹول پلازہ پشاور سمیت دیگر بڑے شہروں سے 3 مفرور ملزم بھی گرفتارکئے ہیں۔