شہر کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی سے شہر کراچی کا بین الاقوامی تشخص اجاگر ہوا ہے۔غلام محمد

KARACHI SHOOTING BALL ASSOCIATION

KARACHI SHOOTING BALL ASSOCIATION

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان سیکریٹری محمد اجمل، سرپرست سید فیاض حیدر، جاوید کیانی، اعجاز احمد، محمد عارف، محمد حسنین،عظمت اللہ خان اور دیگر عہدیداروں نے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کو بنگلادیش، پاکستان وومین کرکٹ سیریز کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد دی ہے۔

کہا ہے کہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے جس محنت کے ساتھ پاکستان رینجرز، سندھ پولیس، KMC ،NBP،KCCA اور دیگر اداروں کے تعاون سے اس سیریز کے بے مشال انتظامات کیے اس سے کراچی کے شہریوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے اور دنیائے کھیل کو یہ ثابت کر دیا ہے کہ کراچی کھیلوں سے محبت کرنے والا شہر ہے اور جب بھی اس شہر کو غیرملکی ٹیموں کی مہمان نوازی کا موقع ملا یہ شہر اسی طرح مہمان نوازی کرتا رہے گا، صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن غلام محمد خان نے اعلان کیا کہ کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا وفد پیر 12 اکتوبر کوکراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے ملاقات کرے گا اور ان کو ایسوسی ایشن کی جانب سے یادگار سوینئر پیش کیا جائے گا۔