شہر کراچی میں بلدیاتی حلقہ بندیاں نہ کی گئیں تو مسائل میں اضافہ ہوگا۔ عالم علی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹیزن کمونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے مقامی حکومت کے نظام میں کراچی میں 18ڈسٹرکٹس اور 400یونین کونسل کی تشکیل کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ بااختیار اور فعال مقامی حکومتوں کے نظام کے قیام سے ہی ترقی اور عوامی خوشحالی کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے۔

الیکشن کمشن کی جانب سے سندھ میں حلقہ بندیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے سٹیزن کیمونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی الیکشن کمشن سے اپیل کی ہے کہ شہر کراچی میں آبادی کے تناسب کو مد نظر رکھ کر بلدیاتی حلقہ بندیا ں کی جائیں اگر آبادی کو مد نظر نہ رکھا گیا تو علاقائی سطح پر مسائل میں اضافہ ہو گا انہوں نے کہاکہ 17سال پرانی یعنی 1998ء کی مردم شماری کے تناسب سے حلقہ بندیون پر نظر ثانی کی جائے ورنہ مقامی حکومت کا نظام غیر موثر ہو گا اور اس سے عوام کو کوئی فائدی نہیں پہنچ سکے گا۔

عالم علی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وسائل کا غیر منصفانہ تقسیم کا خاتمہ کیا جائے اور نیک نیتی اور ایماندری کے ساتھ فعال اور بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام رائج کرکے نچلی سطح پر عوام کو اقتدار میں شامل کیا جائے۔ سٹیزن کمونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی صوبہ خیبر پختونخواہ میں مقامی حکومت کے نظام کے تحت انتخابات کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے ایک فعال بلدیاتی نظام نافذ کرکے اپنے ختیارات نچلی سطح پر مقامی حکومتوں کو سپرد کردیئے ایسے نظام سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔