شہر کراچی میں ہونے والی ہلکی بارش نے عوام زندگی کو مشکلات سے دو چار کر دیا

ASMAT ANWER MEHSOOD

ASMAT ANWER MEHSOOD

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120عصمت انور محسود نے سندھ حکومت کی ناقص کا رکردگی کے باعث شہر کراچی میں ہونے والی ہلکی بارش نے عوام زندگی کو مشکلات سے دو چار کر دیا، قبل ازوقت شہر میں برسات کی پیشنگوئی کے باوجود شہری ذمہ دار اداروں نے کسی بھی قسم کے کوئی انتظامات نہیں کئے جس کی وجہ سے دوران برسات برساتی پانی عوام کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

اب تک مختلف علاقوں میں شاہراہوں اور میدانوں میں برساتی پانی کا جوہڑ موجود ہے عوامی سہولتکی فراہمی پر مامور ذمہ دار اداے شہری اداے کے ایم سی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ضلعی بلدیاتی اداروں کی عوام دشمن ناقص پالیسی پر احتجاج کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے ارباب اختیار خصوصاً اپیکس کمیٹی سے نااہل افسران کو فوری برطرف کرکے اہل افسران کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انو ر محسود نے بارش کے بعد شاہ فیصل کالونی ،گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون ،پنجاب ٹائون ،عظیم پورہ ،ملت ٹائون اور ناتھا خان گوٹھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موق پر مسلم لیگی رہنماء ملک حنیف اور دیگر بھی موجود تھے عصمت انور محسود نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور بلدیہ کورنگی سے کہا ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی اور نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنا ئیںعصمت انور محسود نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہاکہ شاہ فیصل کالونی کے ہر علاقے میں سیوریج کا نظام ابتر ہے جسے درست کرنے کے لئے اب تک کوئی انتظامات نہیں کئے گئے انہوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں مسلم لیگ کے رہنماء عصمت انور محسود نے شہری اداروں سے کہا ہے کہ مزید متوقع بارش کے پیشنگوئی کے حوالے سے نکاسی آب کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ورنہ بارش سے ہونے والی تباہی کی تمام تر ذمہ داری ان پر ہو گی۔