شہر قصور کی تعمیر و ترقی کیلئے میری ہمت اور حوصلے جوان ہیں: احمد انیس شیخ

Ahmad Anees Sheikh

Ahmad Anees Sheikh

قصور (محمد عمران سلفی سے) مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور احمد انیس شیخ نے کہا ہے کہ میرے پاس پارٹیاں بدلنے کا تجربہ تو نہیں مگر شہر قصور کی تعمیر و ترقی کیلئے میری ہمت و حوصلے جوان ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا اوراعلیٰ قیادت نے یہ ذمہ داری مجھے سونپی تو انشاء اللہ قصور شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کام کروں گا اور سب ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ قصور شہر ہمارا ہے اس کی تعمیر و ترقی ہم پر لازم ہے، قصور شہر کی تعمیر و ترقی اور اس کو خوبصورت و منفرد بنانے کے کئی منصوبے میرے ذہن میں ہیں جن کو پایہ تکمیل تک پہنچائوں گا۔ انہوںنے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن نے شہر قصور کی تعمیر و ترقی کیلئے بہت کام کیا ہے اور کر رہی ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب للیانی(رجسٹرڈ)