شہر میں موجود ساڑھے تین سو سے زائد اہل حدیث مساجد ہمارے بیس کیمپ ہیں، محمد سلیم شاہد

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : مرکزی جمعیت اہل حدیث کی سیاسی کمیٹی کے چئیرمین میاں محمد سلیم شاہد نے کہا ہے کہ شہر مین موجود ساڑھے تین سو سے زائد اہل حدیث مساجد ہمارے بیس کیمپ ہیں، ان شاء اللہ مرکزی جمعیت اہل حدیث بلدیاتی انتخابات میں گوجرانوالہ شہر کو اہل اور مخلص قیادت دینے میںبھر پور کردار ادا کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مساجد کے خطابء کے ذریعے ہم نے نمازی اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار افراد کو انتخابات میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ، اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے با کردار نمائندے بلدیاتی انتخابات میں اپنا اہم رول ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی تمام سیاسی و دینی جماعتوں سے رابطے میں ہیں جہاں ضرورت محسوس کی وہاں سیٹ ٹو سیٹ انتخابی اتحاد کریں گے۔