الخدمت مواخات پروگرام کا مقصد محنت کشوں کو ان کے پائوں پر کھڑا کرنا ہے

AlKhidmat Foundation Pakistan

AlKhidmat Foundation Pakistan

اسلام آباد : جمشید احمد خان نیشنل ڈائریکٹر مئواخات پروگرام نے کہا ہے کہ الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے پروگرام” مئواخات” کا مقصد محنت کشوں کو ان کے پائوں پر کھڑا کرنا ہے اورآپریشنل صلاحیتوں میں بہتری پیدا کر کے کم روزگار رکھنے والے افراد کی مالی معاونت فراہم کرناپہلی ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں یہاں اسلام آباد میں تین روزہ ورکشاپ ” مائیکروفنانس میں آپریشنل طریقہ کار” سے خطاب کے دورا ن کیا ۔ورکشاپ میں اسلامک ماڈل آف فنانس، نیو برانچ ماڈل، ڈسبرسمنٹ پراسس، لون پاس بکس، کریڈٹ اپریزل اور مئواخات کے ٹیکنا لوجی نظام پرالتجارہ سینٹر کے سہیل صابر،عامر یوسف اور بینگ ہیومن کے سی ای او میاں شاہد محمود نے خصوصی لیکچر دیے گئے اوراحمد قدیر پروگرام آفیسر مئواخات نے ماہانہ رپورٹس اور مانیٹرنگ رپورٹس کا جائزہ بھی لیا گیا۔

سفیان احمد خان جنرل منیجر پروگرام الخدمت فائونڈیشن پاکستان نے پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہیں کہاکہ الخدمت کے آپریشن مسائل کو بخوبی انجام دینا مئواخات کے کام کا حسن ہے ۔ورکشاپ میں الخدمت مئواخات کے ذمہ داران سمیت محمد سلیم ڈپٹی منیجر ایچ آر نے شرکت کی ۔ جمشید احمد خان نے کہا کہ مہنگائی سے پریشان عوام الناس کے لئے الخدمت کا روز گار پروگرام خوش آئیند ہے اور اِس سے لوگوں میں خود اعتمادی اور زندگی میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فائونڈیشن معاشرے کے پریشان حال اور غربت سے تنگ افراد کے لیے الخدمت مواخات پروگرام چلا رہی ہے تا کہ وہ اس خراب معاشی ماحول میں اپنے لیے بہتر ذرائع معاش کو یقینی بنا سکیں گا۔

برائے رابطہ:
شہزاد سلیم عباسی والسلام
0333-3133245 ایس۔ اے۔ شمسی
مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر
الخدمت فائونڈیشن پاکستان
0333-5243334