آل پاکستان جرنلسٹس کونسل رجسٹرڈ پاکستان نے سال 2014 کے لئے مرکزی عہدے داران کا اعلان کر دیا

صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے لئے کام کرنے والی جرنلسٹ کونسل ،آل پاکستان جرنلسٹس کونسل رجسٹرڈ ُپاکستان نے سال 2014 کے لئے مرکزی عہدے داران کا اعلان کردیا ای پی جے سی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بانی و چیئرمین شبیر حسین طوری نے مرکزی عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے روزنامہ نوائے وقت کے احسان شوکت کو جنرل سیکرٹری جبکہ ایکسپریس ٹربیون سے وابستہ زاہد عباس کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا گیا ہے۔

اے پی جے سی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق دیگر عہدے داران میں کراچی سے طلعت عباس شاہ(( ڈپلومیٹک نیوز) سینئر وائس چیرمین، گلگت بلتستان سے وزیر علی(خبریں) وائس چیئرمین،لاہور سے تہمینہ رانا ( روزنامہ بیتاب)ایڈیشنل سکیرٹری جنرل،اسلام آباد سے شہزاد احمد(اے این این ) جوائنٹ سیکرٹری،لاہور سے شہزادہ خالد(وقت ٹی وی) سیکرٹری فنانس اور سہیل شہزاد(جیو نیوز) کو ایڈیشنل سیکرٹری فنانس جبکہ سبی بلوچستان سے طاہر علی (آئی این پی)کو ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن نامزد کیا گیا ہے۔پریس ریلیز کے مطابق مرکزی ایگزیکیٹو کمیٹی میں پنجاب سے سجاد احمد اعوان(شہرت انٹرنیشنل)،بلوچستان سے اللہ نور(وقت ٹی وی)،فاٹا سے ہدایت علی پاسدار(جنگ نیوز)،کے پی کے سے شہاب الدین( آج نیوز)،اسلام آباد سے حضرت عثمان(خیبر ٹی وی) ، سندھ سے عمیر علی( جنگ) اور آزاد کشمیر سے حنیف تبسم ( خبریں)شامل ہیں۔(میڈیا ڈور)کو آل پاکستان جرنلسٹ کونسل (رجسٹرڈ) پاکستان کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔