پیرمحل کی خبریں 27/8/2015

پیرمحل (نامہ نگار) پانچ کس مسلح کار سوار ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے تاجر اور اس کے اہل خانہ کو لوٹ لیا لاکھوں روپے کے طلائی زیورات نقدی چھین کرفرار تفصیل کے مطابق مدینہ بلاک پیرمحل کے رہائشی حاجی محمد دین ولد شہاب دین کے گھر پانچ کس نامعلوم مسلح کار سوار ڈاکوداخل ہوئے اور گھر میں داخل کر تاجر اور اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر 15تولے طلائی زیورات نقدی پانچ موبائل فون چھین کر فرارہو گئے چوکی پولیس پیرمحل نے اطلاع پاکر ملزمان کا تعاقب کیا مگر ملزمان چھینے گئے طلائی زیورات نقدی سمیت فرارہوگئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل(نامہ نگار) کالعدم تنظیم کے دہشت گردنے دوبچوں اور بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کرکے اپنے آپ کو گولی مارکر شدید زخمی کرلیا ایک بچہ شدید زخمی ایلیٹ فورس کا جوان مقابلہ میں شدید زخمی مجیداں بیگم مکان مالک گر فتار پولیس کا ہائوسنگ کالونی کے دیگر گھروں میں سرچ آپریشن جاری درجنوں ہینڈگرنیڈ برآمد تفصیل کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے ہمراہ پولیس ایلیٹ فورس کے دستوں کے ساتھ کالعدم تنظیم کے دہشت گر د کی ہائوسنگ کالونی پیرمحل میں اطلاع پاکر مجیداں بی بی بیوہ کی ملکیت کرایہ پر دیے گئے مکان پر چھاپہ مارا تو مکان کے اندر سے کالعدم تنظیم کے رکن حبیب الرحمن ولد نورمحمد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس کی زد میں آکر ایلیٹ فورس کا جوان معظم علی ولد امیر علی شدید زخمی ہوگیا جس پرخفیہ ایجنسیوں نے ہمراہ پولیس ایلیٹ فورس کے دستوں کے ساتھ کالعدم تنظیم کے دہشت گر د کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرلیا طویل محاصرہ کے دوران دہشت گرد وقفے وقفے سے پولیس پر فائرنگ کرتا رہا پولیس کی طرف سے جوابی فائر نگ کے نتیجہ میں جب راہ فرار کی کوئی صورت نظر نہ آئی تو دہشت گرد نے اپنے دوبچوں حمزہ ، اور زین اور بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کرکے اپنے آپ کو گولی مارکر زخمی کرلیا جبکہ تیسر ابچہ ابراہیم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیاحبیب الرحمن اور بچے کو مخدوش حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک ریفر کر دیا جہاں پر دونوں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہے محاصرے کی نگرانی ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی ایس پی کمالیہ ڈی ایس پی ہیڈکوآرٹر ، نے کی جبکہ زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کے لیے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز ، اوراسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب سول ہسپتال پہنچ گئے جنہوںنے ہسپتال کے عملہ کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایات جاری کی پولیس محاصرہ کے وقت پولیس اور خفیہ ایجنسیوںنے میڈیا اور مکینوں کو وقوعہ سے کافی دور رکھا حبیب الرحمن جوکہ عرصہ دراز سے علاقہ میں سرف وغیرہ فروخت کاکام کرتاہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل(نامہ نگار) ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز کا ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کمالیہ حافظ محمد نجیب کے ہمراہ تحصیل پیرمحل کا دورہ رجانہ پیرمحل روڈ کی تعمیر سمیت کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کا جائز ہ سول ہسپتال اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 میں صفائی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ ٹھیکیدار کو جلد سے جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت تفصیل کے مطابق ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجازنے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کمالیہ حافظ محمد نجیب کے تحصیل پیرمحل کا دورہ کرتے ہوئے پیرمحل رجانہ روڈ کی 20کروڑ روپے سے تعمیرمیں سست روی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیدار کو جلد سے جلد اپناکام مکمل کرنے کی ہدایت دی سول ہسپتال پیرمحل میں وارڈ کا دورہ کرکے صحت وصفائی کی صورتحال سمیت ادویات کے سٹاک کو چیک کیا بعدازاں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل کا دورہ کرکے سکول میں تعمیراتی کاموں کے لیے فنڈمہیاکرنے کی یقین دہانی کروائی کرواتے ہوئے ہیڈماسٹر جماعت علی ملہی کو سکول میں صحت وصفائی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کی

Pirmahal Police Encounter

Pirmahal Police Encounter

Pirmahal Police Encounter

Pirmahal Police Encounter