مسلح افواج پاکستان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے، ممبر قومی اسمبلی

Shazia Ashfaq

Shazia Ashfaq

گوجرانوالہ (سردار عرفان طاہر سے) مسلح افواج پاکستان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ افواج پاکستان نے مشکل کی ہر گھڑی میں قوم کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ قدرتی آفات ہوں یا دشمن کے حملے ہر لمحہ بہا در اور جری افواج پاکستان نے اپنی قوم کو ریلیف فراہم کرنے میں تمام تر صلاحیتیں بر وئے کا ر لائی ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہا ر ممبر قومی اسمبلی شازیہ اشفاق مٹو نے میڈیا سے ٹیلو فونک گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ معروف صحا فی ، کالم نگار و اینکر پرسن حامد میر پر ہونے والے بزدلا نہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ اس حوالہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مو قف دو ٹو ک اور واضح ہے کہ کسی بھی قومی ادارے مسلح افواج پاکستان یا آئی ایس آئی پر الزام تراشی کر نے کی بجا ئے جو ڈیشل انکو ائری کے نتائج کا انتظار کر لیا جائے۔ انہو ں نے کہاکہ اپنے قو می اداروں پر الزام تراشی سے بیر ونی قوتو ں کو مزید پر و پیگنڈہ کر نے کا موقع ملتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ قومی حساس ترین ادارے کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں ہے۔

انہو ں نے کہاکہ فوج کی پیشہ وا رانہ صلا حیتو ں اور ہمت پر کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہو نی چا ہیے یہ جری اور بہا در افواج پاکستان کا طر ہ امتیاز ہے کہ کوئی بھی بڑی سے بڑی منفی قوت بھی اس کا مقابلہ کر نے یا ہما رے ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جر ات نہیں کر سکتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پو ری قوم مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔