سیدة النساء العالمین فاطمة الزاہرہ کے یوم ولادت مبارک پر منعقدہ خصوصی محفل

فیصل آباد: چیئر پرسن لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل (شعبہ خواتین) محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ نے لاثانی سیکرٹریٹ پر سیدة النساء العالمین فاطمة الزاہرہ کے یوم ولادت مبارک پر منعقدہ خصوصی محفل پاک کی صدارت کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ کاپاکیزہ سیرت وکردارخواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔

آپ کے نقش قدم پر چلنے والی خواتین نہ صرف اللہ و رسول کی بارگاہ اقدس میں مقبول ومنظورہوئیں بلکہ ان کے بچے بھی صداقت،عدالت،سخاوت ،حیا وپاک دامنی،شجاعت،وفاداری اورخلوص کی بناپر عالمگیر شہرت کے حامل ہوئے۔موجود ہ دورکی خواتین کوبھی چاہیے کہ آپ کی سیرت پاک پر عمل کرتے ہوئے اپنی دنیا وآخرت کوسنواریں۔آخر پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کے لئے خصوصی دعا فرمائی گئی۔