شہریوں کے جان ومال کے دشمنوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، سید علی ناصر رضوی

Syed Ali Nasir Meeting

Syed Ali Nasir Meeting

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پولیس افسر کرپشن اور بددیانتی کی بجائے محنت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں ۔ہر آنیوالے سائل کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور انکی داد رسی کر کے اْن کی دعائیں لیں اور اللہ کی خوشنودی حاصل کریں۔ اب تھانوں شہریوں کو تحفظ بھی ملے گا اور عزت بھی ملے گی۔ وقوعہ کے سرزد ہونے کی صور ت میں فوری طورپر مقدمہ درج کیا جائے ۔ انحراف کی صورت میں ذمے داران کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ان ترجیحات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایس ایچ اوز اور دفتری سٹاف کے ساتھ میٹنگ کے دوران خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام تھانوں کے ایس ایچ او خطرناک اشتہاری ،عدالتی مفروران اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے کرائم میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔

ان کو پناہ گاہوں سے نکال کر ایک ایک جرم کا حسا ب لیا جائے گا ۔ شہریوں کی جان و مال کے دشمنوں کو عبرت کا نشان بنا ئیں گے ۔ ہر ایس ایچ او اپنے علاقہ تھانہ کے انتظامی امور کا ذمہ دار ہوگا کیونکہ لاء ا ینڈ کا قیا م پولیس کی بنیا دی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اس لیے نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد ہو گا۔

آخر میں انہوں نے تمام پولیس افسران و ملازمان کو ہدایت کی اگر آپ کو محا فظ کہلا نے کا شو ق ہے تو رزق ہلا ل کھا نا ہو گا اور رشوت خوری کا راستہ چھوڑکر خدمت خلق کا راستہ اپناناہو گا۔