منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے والے تھانیداروں کو نشان عبرت بنا دوں گا: سید علی ناصر

DPO

DPO

قصور (محمد عمران سلفی سے) منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے والے تھانیداروں کو نشان عبرت بنا دوں گا، جس تھانیدار کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے سے ڈر لگتا ہوں مجھے بتا دیں، خود کاروائی کروں گا۔

کالی وردی کی عزت کو دوبارہ بحال کرنے کا وقت آ گیا ہے،قصور پولیس آئی جی صاحب کے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کی مہم کا ساتھ دیں ، قصور پولیس سود خوروں کے خلاف جہاد کرے گی، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے ٹی ایم اے ھال قصور میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 10مئی سے انسداد منشیات مہم شروع کی ہے۔

ایک ماہ بعد جس سرکل میں منشیات فروشی ہو گی اس سرکل کے افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کروں گا اور انہیں نشان عبرت بنا دوں گا، جس تھانیدار کو منشیات فروشوں سے ڈر لگتا ہوں وہ مجھے بتا دیں میں خود اس کے ساتھ جا کر منشیات فروشوں کو گرفتار کروں گا، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے والے ملازمین کو حوالات میں بند کروں گا، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ جس بیٹ میں جرم ہو گا۔

اس بیٹ کا انچارج اور اے ایس آئی ذمہ دار ہو گا، شہری ہمیں پھول پیش کر رہے ہیں ہم ان کی حفاظت کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ سود خور معاشرے کو خون چوس رہے ہیں قصور پولیس ان کے خلاف جہاد کرے گی، لکی کمیٹیاں بھی سود کی ہی ایک قسم ہے، لکی کمیٹیوں کے متاثرین کی رقم واپس کروائیں گے اور انہیں ہمیشہ کیلئے بند کر دیں گے، عوام اور صحافی قصور پولیس کا ساتھ دیں ،کیونکہ سماج دشمن عناصر کا قلع قمع عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، ڈی پی او قصور نے کہاکہ اب تک 37کالا کپڑا پہننے والے کرپٹ و نااہل اہلکاروں کو ڈسمس کر چکا ہوں، 8ماہ میں 73سماج دشمن عناصر واصل جہنم ہو چکے ہیں،خدمت خلق سے بڑھ کر کوئی نشہ نہیں، عوام کی خدمت کرکے جو سکون ملتا ہے اس کا کوئی نعمل بدل نہیں ہو سکتا، کھلی کچہری میںدرخواستیں پیش کرنے سائلین کی درخواست پر 24گھنٹے میں کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے، جبکہ درج مقدمات کی تفتیش دو سے سات دن میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے کہا کہ قصور پولیس کی اولین ترجیح 100فیصد میرٹ ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس ناکوں پر تعینات اہلکار موٹر سائیکل سواروں کو چیک کریں ، کوئی اہلکار کسی گاڑی کے کاغذات چیک نہ کرے، کوئی تھانیدار درخواست پر کسی بھی شخص کو گرفتار نہ کرے، قبرستانوں میں بھی کریک ڈائون کرنے کا حکم، کھلی کچہری کا بنیادی مقصد دعوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے کیونکہ انصاف ہر شہری کا حق ہے جو اس کو ہر صورت میںدلایا جا ئے گا ہم نے شہر یو ں کو انصاف دلا نے کابالکل تہیہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پبلک سرونٹ ہیں اورقصور پولیس کا ایک ایک جوان ہمہ وقت عوامی خدمت کیلئے تیار ہے۔

قصور پولیس کے صرف دو منشور ہیں خدا کو راضی کرنا ہے تو اس کی مخلوق کی خدمت کرو اور دوسرا شرفاء کی جان و مال کی حفاظت کرنا جبکہ کریمنل اور جرائم پیشہ افراد کوکیفرکردار تک پہنچا کر قانون کے کٹہرے میں لانا ۔ کھلی کچہری کے دوران 20سائلین نے درخواستیں گزاری جس پر ڈی پی اوقصور نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔کھلی کچہری کے دوران شہر قصور کے مکینو ں سے پولیس کی کا رکردگی کے متعلق دریا فت کیا گیااور پولیس کی کا رکردگی کو بہتر بنا نے کے لیے ان سے مفید مشورہ جات بھی حاصل کئے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313