فیصل آباد کی خبریں 23/4/2014

6 ویں سالانہ عظیم الشان اور عظیم البرکت محفل ”شب ذکر رسول” آج مورخہ 24 اپریل بروز جمعرات بعد ازنماز عشاء اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں ہو گی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹ )6 ویں سالانہ عظیم الشان اور عظیم البرکت محفل ”شب ذکر رسول” آج مورخہ 24 اپریل بروز جمعرات بعد ازنماز عشاء اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں ہو گی۔ بفیضان نظر مفکر اسلام حضرت علامہ مفتی محمد امین دامت برکات ہم العایہ ہونے والی محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے ہو گا۔

بعدازاں الحاج قاری محمد اویس رضا قادری، الحاج محمد یوسف میمن، الحاج قاری شاہد محمود قادری، قاری عبدالغفار نقشبندی، الحاج محمد شہزاد حنیف مدنی، الحاج محمد خالد حسنین خالد، الحاج شہباز قمر فریدی، محمد زبیر قادری، حبیب اکبر جلالی سمیت ملک بھر کے معروف نعت خوانان عظام نبی آخر الزمانۖ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ نقابت کے فرائض حافظ امجد رسول آصف اور صاحبزادہ تسلیم احمد صابری سرانجام دیں گے۔ پیرطریقت حضرت دیوان عثمان (سجادہ نشین دربار عالیہ پاکپتن شریف) کی صدارت میں ہونے والی محفل پاک میں پانچ خوش نصیبوں میں عمرہ کے 5 ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اور حضرت علامہ مسعود احمد حسان مہمانان خصوصی ہوں گے۔ حاجی محمد شہزاد، محمد عدیل شہزاد، محمد عاصم شہزاد اور ذیشان شہزاد نے محفل میں شرکت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ محفل کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ اختتام پر صلوة وسلام اور ملک وملت کی سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی اور رقت آمیز دعا کی جائے گی۔