سابق قومی کرکٹر اقبال قاسم نے این بی پی ڈسٹرکٹ سنٹرل فٹ بال چمپئن شپ کا افتتاح کردیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سنٹرل 16اسٹار فٹ بال گرائونڈ سبزاہ زار پر این بی پی ڈسٹرکٹ سنٹرل فٹ بال چمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں انٹرنیشنل کرکٹر الیون نے اپنے عمدہ اور شاندار کھیل کی بدولت میڈیا الیون کو 5-1سے زیر کرکے چمپئن شپ کا افتتاحی میچ اپنے نام کرلیا ۔انٹرنیشنل کرکٹر الیون کی جانب سے قومی کرکٹر محمد سمیع ،راشد لطیف اور شاداب کبیر نے شاندار گول کئے جبکہ میڈیا الیون کا واحد گول طارق اسلم کے خوبصورت کراس پر ذاہد غفار نے اسکور کیا۔

انٹر نیشنل کرکٹر الیون کی نمائندگی قومی کرکٹر راشد لطیف نے کی جبکہ میڈیا الیون کی قیادت طارق اسلم نے کی ۔چمپئن شپ میں کھیلے گئے میچ سے قبل اس میگا ایونٹ کا افتتاح نیشنل بنک آف پاکستان شعبہ کھیل کے سربراہ سابق قومی کرکٹر اقبال قاسم نے فٹ بال کو کک لگا کر کیا۔

اس موقع پر کوارڈینٹر این بی پی قمر قریشی ،کوچ نیشنل بنک فٹ بال ٹیم ناصر اسماعیل ،سیکریٹری ڈی ڈی او گلبرگ ٹائون ندیم حنیف خان ،نائب صدر ڈی ایف اے سنٹرل عقیل تعظیم نقوی ،سرپرست اعلیٰ سنٹرل عادل خان ،عاقب خان ،امین اللہ خان ،سلیم عارف ،پی آر او اسپورٹس منسٹر،سیکریٹری ڈی ایف اے ایسٹ عبید اللہ خان ،سیکریٹری ویسٹ رحیم بخش بلوچ ،طارق لطیفی ،صدر کراچی ویسٹ،ظفر اقبال ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل اور دیگر بھی موجود تھے چمپئن شپ میں کھیلے گئے۔

افتتاحی میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز سلیم موسیٰ ،کلیم اور فاروق سمار نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جاوید اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Football Tournament

Football Tournament