گوجرانوالہ شہر چوروں اور ڈاکوئوں کی نگری بنتا جا رہا ہے۔چوہدری محمد ریاض

گوجر انوالہ: ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری محمد ریاض مہر نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ شہر چوروں اور ڈاکوئوں کی نگری بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ روزانہ سینکڑوں لوگ لوٹے جا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ عوام النا س خود کو عدم تحفظ کا شکا ر سمجھ رہے ہیں جبکہ محکمہ پولیس اور ذمہ داران اپنی مستیو ں میں گم ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ جرائم نے پو رے شہر اور گر دونوا ح کو چا رو ں اطراف سے گھیر لیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پولیس کی نااہلی اور ناکامی کے با عث آئے دن کوئی نہ کوئی بے گنا ہ گولی کا نشانہ بنتا اور حواء کی بیٹی کی عزت تا ر تا ر ہع رہی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کے دل سے پولیس اور محافظو ں کا رعب اور دبدبہ ختم ہو تا جا رہا ہے انہو ں نے کہاکہ موجودہ حالا ت میں اہلیان گو جرا نوالہ کو نڈر اور جا نبا ز پولیس کمانڈر ذولفقا ر چیمہ کی شدید کمی محسوس ہو رہی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پولیس کی موجودہ کا کر دگی اور نقل و حرکت سے عوام لنا س شدید مشکلا ت اور مسائل کا شکا ر بنتے جا رہے ہیں انہو ں نے کہاکہ اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہو ئے عوام الناس کی وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ محکمہ پولیس پر بے جا بجٹ خرچ کرنے کی بجا ئے اس محکمہ کو مکمل طو ر پر ختم کردیا جا ئے تا کہ جرائم کا بھی خاتمہ با آسانی ہو سکے۔