گوجرانوالہ پریس ریلیز22 اپریل

خلیفہ اول ،یارِ غارِ مصطفی حضرت سیدنا ابو بکر صدیقاسلام کے لیے
گوجرانوالہ (محمد شہزاد احمد مجددی) خلیفہ اول ،یارِ غارِ مصطفی حضرت سیدنا ابو بکر صدیقاسلام کے لیے روشن خدمات ،جرات ، بہادری، سچائی اور عدل وانصاف پر مبنی فیصلوں،شاندار کردارا رو کارناموں سے تاریخ اسلام کے صفحات میںہمیشہ روشن رہیںگے آپ دین ادر تقویٰ شعاری کے پیکر اور ایک سچے عاشق رسول تھے جن کی سچای کی گواہی خود خدائے بزرگ و برتر نے قرآنِ کریم میں دی ۔آپ کا اسوئہ امتِ مسلمہ کے لیے مینارہ نور ہے،ان خیالات کا اظہار امیر اعلٰی عا لمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے شان ابو بکر صدیق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو چاہئے کہ اسوئہ رسولۖ اور اسوہ صحابہ پر عمل پیرا ہو کر وطن عزیز میں نظام مصطفی ۖ کے نفاذ کی راہیں ہموار کریںاور ہر قسم کے ظلم و ستم اور بربریت کو ختم کر کے ملک میں امن قام کریں، ان کا کہنا تھا ۔

مسلمانوںمیں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان کے عوام کوزندہ دلی کا ثبوت دیتے ہوے ملک کو حقیقی مملکت اسلامیہ بنانا ہوگا،صاحبزادہ صاحب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ متحد ہونے میں ہی ملک و قوم کا استحکام اور سلامتی مضمر ہے ،شان ابو بکر صدیق کانفرنس میں علامہ محمد بشارت علی مجددی ،علامہ محمد تنویر حسین مجددی،علامہ نوید اقبال مجددی ،علامہ محمد اشفاق احمد مجددی،علامہ محمدیٰسیں مجددی،محمد سعید احمد صدیقی مجددی،محمد ندیم ارشد مجددی،محمد تنویرراٹھورمجددی و ارکین ادارہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔