HIV ایڈز کے باعث کراچی زندہ لاشوں کا شہر بن جائیگا، عالم علی

AIDS

AIDS

کراچی: اگر عوام کو آلودہ انجکشن، آلودہ خون کی منتقلی، جنسی بے راہ روی، ہم جنس پر ستی کے خطرات سے آگائی فراہم نہیں کی توکراچی زندہ لاشوں کاشہر بن جائے گا، یہ بات سا ئبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین اور NGOs نیٹ ورک زیر نگرانی یو این ایڈز کے ممبرعالم علی نے تقریب بعنوان : کراچی میں HIV ایڈز کے اسباب اوراس کا سدباب سے دوران خطاب کہی انہوں کہا کہ روزآنہ 150 افراد کا HIV ایڈزکے مریضوں کا اضافہ ہونا سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی ناکا می کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔

انہوں بتایا کہ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام1995 سے کام کر رہا ہے ،جبکہ کراچی کے شہری نہیں جانتے کہ فریHIV ا یڈز کا ٹیسٹ اور علاج کہا ںہو تا ہے،انہوں نے بتایا کہ یو این ایڈز کے مطابق ملک میں 1 لاکھ سے زائد مریض ہیں جبکہ 5 ہزارافراد کی ہلاکت نیشنل ایڈز کنٹر و ل پر و گرا م کے لئے لمحہ فکریہ ہے،انہوںبتایا کہ 2006 میںنیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق کراچی میں HIV ایڈز کے مریضوں کی تعداد 40ہوگئی ہے،تقریب سے جنا ح فائو نڈ یشن کے رفیع دانش ،UCD کونسل محمد شاہدKCD کو نسل کے محمد شریف یوتھ ٹیلنٹ کے محمد رضاو دیگر نے بھی خطاب کیا۔