جھنگ کی خبریں 4/5/2016

Speech

Speech

جھنگ (بیورورپورٹ) انتظامیہ جھنگ نے غریب افراد کو دی جانے والی مچھر مار سپرے کی سہولت سے محروم کر دیا جس کے نتیجہ میں مچھروں کی یلغار سے لا تعداد غریب افراد راتوں کی نیند سے محروم ہو کر نہ صرف نفسیاتی مریض بلکہ مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو کر بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر رہ گئے تفصیلات کے مطا بق گزشتہ ایک سال قبل سجاد علی اکبر کے پرائیویٹ کلینک پر مچھر مار سپرے ہوا جس کے نتیجہ میں کچھ مریض بے ہوش ہو گئے جس کی بناء پر انتظامیہ جھنگ نے غریب افراد کو دی جانے والی مچھر مار سپرے کی سہولت سے محروم کر دیا جس کے نتیجہ میں مچھروں کی افزائش نسل میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا جن کی یلغار کے نتیجہ میں غریب افراد راتوں کی نیند سے محروم ہو کر نفسیاتی مریض جبکہ متعدد مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو کر بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر رہ گئے ہیں جس پر عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سیکرٹری ہیلتھ پنجاب لاہور سیکرٹری بلدیات پنجاب لاہور کمشنر فیصل آ باد اور بالخصوص ڈی سی او جھنگ نادر چھٹہ سے فل الفور مچھر مار سپرے کے کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور ریسکیو 1122کے زیر اہتمام عالمی فائر فائٹرز ڈے کے حوالہ سے اقبال ہال جھنگ میں ایک تقریب کا انعقاد کی گیا۔ اس موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے افسران ، فائر بریگیڈ شعبہ کا عملہ ،ریسکیو1122کے افسران، فائر فائٹر ز، محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اور مقامی این جی اوز کے نمائندگان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کہا کہ قران مجید میں آیا ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے تمام بنی نو انسان کی جان بچائی لہٰذا عالمی فائر فائٹرکا دن جہاں ایک طرف ہمیں آگ کے ہولناک حادثات کی یاددلاتاہے وہاں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فائر فائٹرز کی دلیرانہ خدمات کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122کا شعبہ فائر فائٹنگ جدید آلات اور اعلیٰ تربیت یافتہ سٹاف پر مشتمل ہے جو کسی بھی آگ کے حادثہ کی صور ت میں انتہائی کم وقت میں موقع پر پہنچ کر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برئوے کار لاتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ ریسکیو1122طلباء و طالبات اور سماجی ورکروں کو ایمرجنسی فرسٹ ایڈ ،زخمیوں کو شفٹ کرنا اور آگ پر قابو پانے کے حوالہ سے تعلیمی و دیگر اداروں میں تربیتی پروگرام کا انعقاد کرکے نہ صرف عوام میں آگ حادثات کے نقصانات سے بچائو بلکہ آگ پر قابو پانے کیلئے تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل میونسپل آفیسر نے کہا کہ ٹی ایم اے کے فائر فائٹنگ شعبہ کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے جس میں نئی گاڑیاں اور آگ بجھانے کے جدید آلات کی فراہمی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کا فائر فائٹنگ کا شعبہ مختلف شفٹوں میں چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کرتا ہے۔ بعد ازاں فائر فائٹنگ کے حوالہ سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو یاد گاری بیج لگائے گئے۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ( تحصیل رپورٹر ) گورنر پنجاب /چانسلر کی منطوری سے پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسٹی آف جھنگ کے وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کو سونپ دیاہے۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طر ف سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق مذکورہ تقرری چھ ماہ کیلئے کی گئی ہے جس دوران یونیورسٹی آف جھنگ کے مختلف تعلیمی پروگراموں کا آغاز ، سلیکشن بورڈ اور یونیورسٹی کے انتظامی ڈھانچہ کی تشکیل کی جائیگی۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ(تحصیل رپورٹر فائٹرز ڈے کے حوالہ سے اقبال ہال جھنگ میں ریسکیو1122 کے زیر اہتما م ایک پروقار تقریب کا انعقاد کی گیا جس کی صدار ت ضلعی ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کی ۔ تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور مقامی این جی اوز تحصیل میو نسیپل آفیسروی ٹی آئی پرنسپل محکمہ ہیلتھ، ہیومن راٹس ،ُپی آر ایس پی اور ڈسٹرک پاپولیشن کے نمائندگان کے علاوہ ریسکیو سیفٹی آفیسر اصغری پروین، ریسکیو عملہ اور معززین شہریوں نے شرکت کی۔ڈاکٹر طارق سعیدنے عالمی فائر فائٹرز ڈے کی افادیت کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے تمام بنی نوع انسان کی زندگی بچائی۔انہوںنے کہا کہ یہ دن جہاں ایک طرف ہمیں آگ کے ہولناک حادثات کی یاد دہانی کراتا ہے وہاں قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے فائر فائٹرز کی دلیرانہ خدمات کو بھی اجاگر کرتا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ موجودہ دور میں بڑھتے ہوئے حادثات اور ناگہانی حالات سے نمٹنے اور بچائو کیلئے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ آگ سے بچائو اور حفاظت کیلئے قانون سازی کے حوالہ سے پروفیشنلز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ، حفاظتی قوانین اور آگ سے بچائو کیلئے وضع کردہ قوانین پر موثر عمل درآمداور محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے ضروری ہے۔ڈاکٹر طارق سعید نے کہا کہ عوام کو ہر قسم کی آفات سے بچائو کیلئے آگہی دینا ضروری ہے جس کیلئے محکمہ ریسکیو1122کے زیر اہتمام مختلف تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلباء و طالبات کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے کیلئے ایمرجنسی ، فرسٹ ایڈ ،آگ بجھانے ،زخمیوں کو شفٹ کرنے ، خود کو محفوظ بنانے ،پولیس اور ایمرجنسی اداروں کو کال کرنے اور دیگر حفاظتی تدابیرکے حوالہ سے تربیتی پر ورکشاپس کروائی جا رہی ہیں علاوہ ازیں عالمی فائر فائٹرز ڈے کے حوالہ سے اسٹالز بھی لگائے گئے۔