جھنگ کی خبریں 26/5/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (تحصیل رپورٹر) پاکستان امن و انسانی حقوق کونسل کے مرکزی چیئرمین رانا محمد سعید راشد منج نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی و گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے خصوصا سحری و افطاری اور پانچوں نمازوں کے اوقات میں موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں ہنگامی بنیادوں پر کمی کی جائے رمضان بازاروں کے نام پر انسانی حقوق کی پامالیاں باعث تشویش ہیں1,2کلو سستی چینی اور10,20کلو سستہ آٹالینے کیلئے شناختی کارڈ ودیگر کوائف کے ساتھ ساتھ لمبی لائنوں میں عوام کی تذلیل نہ کی جائے بلکہ اور آل سبسڈی دی جائے جس سے لوگ با عزت طریقے سے خریداری کر سکیں مساجدکو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے پولیس نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پولیس قومی رضاکاروں کو تمام بنیادی سہولتیںاور تربیت کے ساتھ ساتھ یومیہ اعزازیہ 500مقرر کر کے ڈیوٹی لی جائے جس سے جوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی پاکستان امن وانسانی حقوق کونسل مظلوم پسے ہوئے طبقے کی آواز بن کر بحالی امن وانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عملی جدوجہد کررہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( ) لیبر قومی موئومنٹ کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ مزور کسان کانفرنس جھنگ سٹی روڈ آدھیوال میںمنعقد ہوئی، جس میںپنجاب بھر سے لیبر قومی موئومنٹ کے عہدیدار ،مختلف این جی اوز کے ذمہ داران اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق کانفرنس کی صدارت ضلعی صدر چوہدری تنویر احمد نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی سرور باری (نیشنل کوارڈینیٹر پتن ترقیاتی تنظیم اسلام آباد) تھے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملکی دولت کو لوٹنے والے حکمران جوپاناما لیکس کی لسٹ میں شامل ہیں وہ غریب کو کیا دیں گے ،ذمہ دار حکام نے بھٹہ مالکان سے مبینہ ملی بھگت کر کے چائلڈ لیبر کے سلسلہ میںکیا جانے والا سروے غلط کیا ہے ہمارے پاس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے پاس ککی نو میں سکولوں میں داخل کیئے گئے بچوں کی تعداد243ہے مگر صرف 10کو یونیفارم۔ کتابیں اور وظیفہ دیا گیا ہے یہ زیادتی نہیں تو اور کیا ہے اس سلسلہ میں ذمہ داروں نے حکمرانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے پیپر ورک اور اپنی تجوریاں بھرتے ہوئے پریکٹیکل کچھ اور ہے انہوں نے کہا کہ مُلتان پولیس نے بھٹہ مالکان سے مبینہ ملی بھگت کر کے وہاں کی شعبہ خواتین کی صدر رانی بی بی کو صرف اس لیئے گرفتار کیا کہ وہ لیبر قومی موئومنٹ سے تعلق رکھتی ہے ۔اور5روز تک وہ جیل میں رہنے کے بعد رہا ہو کر آئی ہے ، آفرین ہے پنجاب پولیس کے شیر دل بہادروں پر جو چھوٹو گینگ کو تو پکڑ نہیں سکی مگر نہتے بے بس غریب بھٹہ مزدور خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیںانہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر ایکٹ پاور لومز ورکرز کے بچوں پر بھی لاگو ہے اُن کو بھی تعلیم دی جائے مقررین نے پنجاب حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کا وطیرہ ہی یہ ہے یہ جب بھی بر سرِ اقتدار کی کُرسی پر آئے انہوں نے پولیس کو استعمال کرتے ہوئے مخالفین اور مزدوروں پر ناجائز مقدمات بنوا کر اپنی حکومت چلاتے ہیںسرور باری نے واضع الفاظ میں کہا کہ (ن) لیگ اور پی پی والے اندر سے ایک ہیں اور یہ مزدور کے بچوں اور ملکِ پاکستان کے دُشمن ہیں ،انہوں نے کہا کہ معاملہ پاناما لیکس کا نہیں بلکہ کرپشن کا ہے اور معاملہ آف شور کمپنیوں کا نہیں بلکہ بلکہ جو لوگ یہاں سے رقم باہر لے کر گئے ہیں وہ حلال یا حرام طریقہ سے کمائی گئی تھی ،بات سوچنے کی یہ ہے کہ شہباز شریف اسمبلی میں کہتا ہے کہ میں غریب لوہار کا بیٹا ہوں مگر اس کا بھائی نواز شریف کہتا ہے کہ میں ارب پتی باپ کا بیٹا ہوں اب آپ بتائیں کس کی بات مانیں کس کی نہ مانیں ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہم تم کو وزیرِ اعظم نہیں مانتے تم اپنی اہمیت کھو چُکے ہو ،اب نواز شریف لندن میں میڈیکل چیک اَپ کروانے نہیں بلکہ مولانا ڈیزل کے ذریعے اپنے بھائی زرداری سے ملنے گئے ہیں یاد رکھو2018میں نواز شریف یا زرداری کی حکومت نہیں ہو گی یاد رکھو جب 12 اکتوبرکوجب نواز شریف کو یہاں سے باہر نکالا گیا تو کوئی بھی سڑکوں پر نہیں آیا اب بھی ایسا ہی ہو گا ،اب اتنے دن نہیں ہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ ماہِ رمضان شریف گزرے گا،اندازہ کرو ان حکمرانوں کا جنہوں نے ملک کو تو قرضوں تلے دبایا ہوا ہے اور انہوں نے ممبران اسمبلی کی تنخواہیں70ہزار سے4لاکھ 70لاکھ کر دیں گئیں اور ان کو جولائی2015سے دی جارہی ہیںمگر غریب مزدور اور دیگرمحکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا ان کو موت نظر آتی ہے انہوں نے اعلان کیا کہ3جون کو DCOآفس جھنگ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر دھرنا دیں گے جو تاریخی دھرنا ہو گا اس موقع پربابعبدالطیف انصاری، چوہدری تنویر احمد،اکبر علی جٹ ، صدام حسین ، صوفی اکبر علی انصاری ،شوکت علی، میاں فرہاد،(لاہور) ، رانی بی بی ( ملتان ) ،شیخ نثار (سدھار)، پروین اختر ملک،رانی بی بی (جھنگ) ،ملک عبدالمجید (کمالیہ)، ویلیم(اسلام آباد )، سرور باری (اسلام آباد ) ،ملک ممتاز ( فیصل آباد ) اور اسلم معراج (فیصل آباد ) سمیت دیگر خطاب کیا کانفرنس میں ڈویژن بھر سے پاور لومز ورکرز ، سائزنگ ورکرز، بینڈر ورکرز، ہوزری ورکرز ، بھٹہ مزدور،کسان ، ٹیکسٹائل اور گارمنٹس ورکرز نے کثیر تعداد میں ورکروں نے شرکت کی اس دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( )جماعت اسلامی جھنگ کے زیر اہتمام 27مئی بروز جمعة المبارک بوقت شام 7:00بجے جامعہ معارف اسلامیہ یوسف شاہ روڈ جھنگ صدر بسلسلہ استقبال رمضان المبارک جلسہ عام منعقد کیا جائے گا،جس میں شیخ عثمان فاروق نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب خصوصی خطاب کریں گے ۔اس سے پہلے شیخ عثمان فاروق المرکز اسلامی شورکوٹ12:30بجے دن نماز جمعہ کے اجتماع اور8:00بجے صبح موضع کپوری لیہ روڈ نزد گڑھ موڑ ڈیرہ جام رفیق احمد تحصیل احمد پور سیال کے معززین سے خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
3جون کو اسلام آباد میں متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے میں دَما دَم مست قلندر ہوگا۔ انور جپہ
جھنگ( ) پنجاب ٹیچرزیونین جھنگ کے صدر محمدانور جپہ ، حاجی مشتاق احمدہرل، محمدسعید احمدجنرل سیکرٹری اورشعبہ خواتین جھنگ کی صدر شازیہ ناہید نے کہا ہے کہ اساتذہ اپنے مطالبات منوانے کیلئے متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے پلیٹ فارم پر 3جون 2016ء کو 11بجے دن اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔ مطالبات میں اساتذہ کی اَپ گریڈیشن، سکولوں کی نجکاری اور حالیہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ اور سکیلز ریوائز کرنے کیلئے بھرپور احتجاج کیاجائے گا۔ احتجاجی پروگرام کے مطابق 2جون کو پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ جھنگ سے یونین رہنماؤں کی قیادت میں اساتذہ کا قافلہ شمولیت کرے گا۔ تمام اساتذہ سے شرکت کی اپیل ہے تاکہ مطالبات منوائے جاسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( )ریسکیو1122تحصیل اٹھارہ ہزاری کے شفٹ انچارج چوہدری جمشیدقبال نے کہاکہ ہم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرجھنگ ڈاکٹرطار ق سعیدکاتہہ دل سے مشکورہیںکہ انہوںنے تحصیل کی عوام کیلئے ریسکیوکی ٹیم تشکیل دی اورتشکیل کردہ ٹیم کے انچارج چوہدری جمشیداقبال SIنے بہت ہی اچھے اندازسے 18ہزاری میںریسکیوکاآغازکیااورکسی بھی حادثہ کی صورت میںبصورت پہنچ کرعوام کی مدد میںمصروف عمل ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزصحافیوںسے اپنے آفس بھکرروڈتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میںایک ملاقات کے دوران گفتگوکر تے ہوئے کیا،اس موقع پرریسکیوکے دیگر اہلکارکاشف گلزار،محمدجاویدکلیار،اخترخان،اظہرعباس،وارث عباس اورمحمدعا مرحسین بھی موجودتھے۔چوہدر ی جمشیداقبال نے مزیدکہاکہ ہم تحصیل میںکسی بھی ناگہانی صورت سے نپٹنے کیلئے24گھنٹے تیارہیں،عوام کسی بھی ا یمرجنسی کی صورت میں 1122ڈائل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔