صحافی حاجی محمد شریف کی نانی کے انتقال پر للیانی پریس کلب کا تعزیتی اجلاس

مصطفی آباد/للیانی: صحافی حاجی محمد شریف کی نانی کے انتقال پر للیانی پریس کلب کا تعزیتی اجلاس، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد کی طرف سے اظہار تعزیتی و مغفرت کی دعا،پریس کلب و یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں صحافی حاجی محمد شریف کی نانی کے انتقال کر شاہد عمر،چوہدری اصغر علی، اصغر علی شہزاد، منیر احمد بھٹی، الیاس ملک، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی، عبدالمنان سلفی، ، ارشد علی شامی، زبیر احمدبھٹی، حافظ طاہر اقبال ودیگرصحافیوں کی بڑی تعدادنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔