پہلا آل کراچی انور خان میموریل کلر کٹ کرکٹ لیگ میچ

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ماڈرن جیم خانہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں جاری پہلا آل کراچی انور خان میموریل فل کلر کٹ رمضان کرکٹ لیگ 2015ء کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں نیو پیرامائونٹ کرکٹ کلب نے طوبیٰ اسپورٹس کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2رنز سے شکست دیدی ۔نیو پیرا مائونٹ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.4اوورز میں 195رنز اسکور کئے اقبال خان 42اور جنید 40رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

طوبیٰ اسپورٹس کے مشتاق اور انور نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ،جواب میں طوبیٰ اسپورٹس نے مقررہ 20اوورز میں 193رنز بنائے اور ان کے 7کھلاڑی آئوٹ ہوئے ۔اسلم نے 55اور ظہور نے 42رنز اسکور کئے پیرامائونٹ کی جانب سے نوید اور مرتضیٰ نے 2،2وکٹیںحاصل کیں اقبال خان نیوز پیرامائونٹ کی جانب سے مین آف دی میچ قرار پائے انہوں نے شاندار 42رنز اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔اس موقع پر تورنامنٹ سیکریٹری اختیار شاہ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل موجود تھے۔

جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر