عسکری و سیاسی قیادت پاکستان کو پر امن و محفوظ بنانا چاہتی ہے۔ عمران چنگیزی

Pakistan

Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار ” دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارا فریضہ ”سے خطاب کرتے ہوئے این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی ‘ جنرل سیکریٹری حاجی امیر علی خواجہ ‘ ایم آر پی سربراہ امیر پٹی ودیگر نے کہا ہے کہ دنیا کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار امن و تحفظ پر ہے۔

مگر طاقت ‘ اقتدار اور زر پرستوں ‘ ضمیر فروشوں اور نفرت کے پرستاروں نے مذہب ومسلک کے نام پر دنیا کو بد امنی و عدم تحفظ سے دوچار کردیا ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا عدم استحکام اور زبوں حالی سے دوچار ہے جبکہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت پاکستان ‘ عوام اور معیشت کو دہشتگردی وزبوں حالی سے نجات دلاکروطن عزیز میں امن کی بحالی اور ملک وقوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جنگ میں مصروف ہیں۔

انہیں اس جنگ میں کامیابی صرف اس وقت نصیب ہوسکتی ہے جب قوم اپنے اور اپنی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے عسکری و سیاسی قیادت کا ساتھ دے اور انتشار و نفاق پھیلانے کے ساتھ امن برباد کرنے اور نفرت کا پرچار کرنے والے ہر فرد کا م محاسبہ کرنا ہوگا۔

خود کو ہر قسم کی نسلی ‘ مذہبی ‘ مسلکی ‘ لسانی تفاوت و نفرت سے پاک کرکے نفرت و انتشار پھیلانے والوں کی نقاب کشائی کرنی ہوگی تاکہ فوج اور سیکورٹی ادارے ان کیخلاف قرار واقعی کاروائی کرکے ان کے شر سے ہمیں محفوظ بنانے کی اپنے فریضہ میں کامیاب ہوسکیں۔