پاکستان میڈیا کونسل و پریس کلب مصطفی آباد کا احتجاجی مظاہرہ

Pakistan Media Council  Protested

Pakistan Media Council Protested

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان میڈیا کونسل و پریس کلب مصطفی آباد کا احتجاجی مظاہرہ، نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت، ملزمان کی گرفتاری و میڈیا ہائوسز کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) وپاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام c42 ٹی وی چینلز کے دفتر پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پریس کلب مصطفی آباد کے سامنے کیا گیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب مصطفی آباد و آرگنائز پاکستان میڈیا کونسل پنجاب محمد عمران سلفی نے کہا کہ میڈیا ہائوسز و صحافیوں پر آئے روز ہونے والے حملوں کے باوجود میڈیا ہائوسز اور صحافیوں کو سیکورٹی فراہم نہ کرنا حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میڈیا ہائوسز پر حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستان میڈیا کونسل صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی، اور حکومت کی طرف سے ان کو سیکورٹی کی فراہمی و ان کے جائز حقوق تک اپنا احتجاج اور کوشش جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، زبیر احمد بھٹی،منیر احمد بھٹی، شاہد عمر،چوہدری اصغر علی،ارشد علی شامی،عمر حیات خاں، رانا توقیر احمد، رانا عرفان احمد،سعید احمد بھٹی، بابا طارق مقبول، چوہدری ہاشم علی، ارشد علی جوئیہ، ڈاکٹر اسلم انصاری، عبدالقیوم، حافظ طاہر اقبال، قیصر عباس، سردار ہارون اقبال، نوید اشرف انصاری، ڈاکٹر رحمت علی محسن، عبدالمنان سلفی، محمد سعید، محمد اکمل کھوکھر،عبدالرحمان انصاری، عمر شاہین، حاجی غلام قادر، راشد مہناس ودیگر مظاہرین نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے c42پر حملے کو حکومتی ناکامی قرار دیتے ہوئے حملہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا،