لوگوں کو تخت لاہور کی قید سے چھٹکارا دلائیں گے۔انجینئر افتخار چودھری

 Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

لاہور : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ اورنج ٹرین کے نام پر اربوں روپے ہڑپ ہو رہے ہیں۔ لوگوں کی کروڑوں کی املاک کا معاوضہ کوڑیوں میں دیا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف بر سر اقتتدار آ کر لاہور کے لٹے ہوئے عوام کی داد رسی کرے گی۔انا ثنا اللہ اور زعیم قادری نون لیگ کے پھٹے ہوئے سپیکر ہیں انہیں پشاور کے دورے کی دعوت دیتا ہوں جہاں کے پی کے تیزی سے بدلتا دکھائی دیتا ہے۔ہم انسانوں کی ڈویلپمنٹ پر خرچ کر رہے ہیں۔٢٠١٨ سے پہلے ہی لاٹھی گولی کی سرکار جاتی نظر آتی ہے۔

کل جو لوگ بلین درخت مہم کو تضحیک کا نشانہ بناتے تھے آج کہاں چھپے ہیں۔انشاء اللہ پولیس وں کے محکمہ مال محکمہ صحت اور تعلیم میں انقلابی تبدیلی لا چکے ہیں۔ڈاکٹروں کے ساتھ افہام و تفہیم سے دیہی لوگوں کی زندگی بدلنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔