غریب محنت کش حجام کو قتل کر کے واقعہ چھپانے کی ناکام کوشش

اٹک : غریب محنت کش حجام کو قتل کر کے واقعہ چھپانے کی ناکام کوشش مقتول کی نعش جب گاؤں پہنچی تو لواحقین کو دل کا دورہ پڑنے سے اس کی وفات کے متعلق بتایا گیا مگر غسل کے وقت حقیقت آشکار ہو گئی پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر 4افراد گرفتا ر کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سنجوال کے رہائشی رحمت علی نے تھانہ حضرو میں بیان اور میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ اس کا بھائی عرفان علی ولد راج ولی بہبودی گاؤ ں میں جمشید نامی حجام کے پاس ساڑھے 3سال سے کام کر رہا تھا مجھے اطلاع ملی کہ عرفان علی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوگئی جمشید اپنے پانچ ، چھ دوستوں کے ہمراہ میت لائے تو بھائی کو غسل دینے کے دوران گولی کا نشان اور خون نظر آنے پر ہم بھائی کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے لے گئے۔

پوسٹ مارٹم میں بھی قتل کی تصدیق ہو گئی ہمارے بھائی کو جمشیدنے اپنے دوستوں کے ہمراہ مل کر ظالمانہ طور سے پیسوں کی خاطر قتل کیا ہے کیونکہ ہمارے بھائی کی کمیٹی نکلی تھی جس کی رقم بھی جمشید کے پاس تھی مقتول کے بھائیوں رحمت علی ، خدمت علی ، اور معززین سابق چیئر مین محمد خان ، لیاقت خان ، محمد اشفاق، نواب خان ، محبوب خان ، طارق چوہدری ، عبد الرزا ق و دیگر نے اس بیہمانہ قتل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس سے سفاک قاتلوں سے تفتیش کر کے اس قتل میں ملوث تمام کردارو ں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔