پریس کلب جہلم کا ایک تعذیتی اجلاس سینئر صحافی عزیز انجم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Grief and Sorrow

Grief and Sorrow

جہلم (مرزا فیاض اشرف/سید افتخار کاظمی) پریس کلب جہلم(رجسٹرڈ) کا ایک تعذیتی اجلاس زیر صدارت صدر ڈاکٹر مظہر اقبال مشر منعقد ہوا ، اجلاس میں سرائے عالمگیر کے سینئر صحافی عزیز انجم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

ڈاکٹر مظہر مشر نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات قابل تعریف تھیں ، ان کی تحریروں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے استفادہ حاصل کیا ،نئے لکھنے والوں کیلئے وہ ایک درسگاہ کی حیثیت رکھتے تھے، ادب کے حوالے سے بھی ان کی کتب کو بے تحاشہ پزیرائی ملی ، ان کی وفات سے ادب اور صحافت کی دنیا میں جو خلاء پیدا ہوا ہے ، وہ صدیوں پر نہ ہوسکے گا۔

اس موقع پر سرپرست اعلیٰ پروفیسر حکیم عبیدالرحمن قریشی ، چیئرمین چوہدری بابر حسین ، چیئرمین مجلس عاملہ ڈاکٹر تصور حسین مرزا ،سینئر نائب صدر سید افتخار کاظمی ، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر طاہر محمود ،وائس چیئرمین حکیم انوار قریشی ، وائس چیئرمین راجہ کامران اعظم ،نائب صدر ندیم ساجد مغل ، جنرل سیکرٹری راجہ سہیل کیانی ، جائنٹ سیکرٹری محمد وقاص ، فنانس سیکرٹری چوہدری غلام مرتضےٰ ، سیکرٹری نشرواشاعت مرزا فیاض اشرف ، آفس سیکرٹری چوہدری عبدالقدوس علی کے علاوہ راشد محمود ، مرزا انعام الحق ، ظہیر الدین بابر ، جمشید اقبال ، سید رضوان گیلانی ، واجد چوہدری اور چوہدری فتح خان بھی شامل تھے۔