درسگاہوں کی سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے آفاق بیگ کا شمسی اسکول انتظامیہ سے ملاقات

AFAQ BAIG VISIT

AFAQ BAIG VISIT

کراچی: ڈسٹرکٹ کورنگی یوسی 13 کے حق پرست چیئر مین آفاق بیگ کا درسگاہوں کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے یونین کمیٹی میں قائم درسگاہوں کا دورہ اس موقع پر شمسی سوسائٹی میں قائم شمسی ماڈل اسکول کی انتظامیہ سے ملاقات کرتے ہوئے حق پرست یوسی چیئر مین آفاق بیگ نے کہاکہ سندھ حکومت والدین، طلباء اساتذہ کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے درسگاہوں کے سیکورٹی کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ والدین اور اساتذہ کی باہمی تجاویز کی روشنی میں سیکورٹی پلان ترتیب دیا جائے تاکہ ہمارے مستقبل کے معمار پر سکون ماحول میں علم حاصل کر سکیں۔

اس موقع پر حق پرست یوسی وائس چیئر مین ،کونسلرز ،علاقہ پولیس کے افسران اور دیگر موجود تھے آفاق بیگ نے شمسی اسکول انتظامیہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست نمائندے درسگاہوں کی سیکورٹی کے حوالے سے سیکورٹی اداروں اور اسکولوں کے انتظامیہ اور اساتذہ کے باہمی تعاون کے ذریعے حفاظتی انتظامات کی انجام دہی کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے درسگاہوں کی انتظامیہ خصوصاً اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ درسگاہوں کے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی ممکنہ خطرات کے پیش نظر علاقہ پولیس کو اطلاع دیں انہوں نے اس عزم کا اظہارہ کیا کہ انشا اللہ باہمی تعاون کے ذریعے دہشت گردی کو شکست اور درسگاہوں کو محفوظ بنایا جائیگا۔