ایس ایس پی مٹیاری کے حکم پر ایس ایچ او بھٹ شاہ کی گٹکا فروشوں کے خلاف کاروائی

Bhit Shah Operation

Bhit Shah Operation

بھٹ شاہ (قاسم حسین) ایس ایس پی مٹیاری کے حکم پر ایس ایچ او بھٹ شاہ کی گٹکا فروشو ںکے خلاف کاروائی 2افراد گرفتار 1370 سفیناگٹکا برآمد کیس داخل درگاہ چاڑی پر غلط پارکینگ کرنے پر ایک درجن سے زائد موٹرسائیکل پکڑ لی۔

تفصیل کے مطابق ایس ایس پی مٹیاری ملک ظفراقبال اعوان کے حکم پر ایس ایچ او بھٹ شاہ ریاض سومرو نے درگاہ چاڑی پر غلط پارکینگ کرنے پر ایک درجن سے زائد موٹرسائیکل پکڑلی ایس ایچ او بھٹ شاہ راض سومرو نے ایک کاروائی کے دوران گٹکا فروش ندیم وسان .سائیں ڈنو وسان کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1370سفینا گٹکے کی پڑیاں برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او ریاض سومرو نے صحافیو ںکے بتایاکے شہر بھر میں گٹکا مین پوڑی منشیات شراب فروخت پر مکمل پابندی ہے اور شہر کے امن وامان کو صورت حال بہتر ہے نیشنل ہاوے لینک روڈ اور شہر میں رات کے وقت پولیس کا بھروپور گشت جاری ہے۔

انہو ںنے کہا کہ دوکان داروں کو بھی شختی سے ہدایت کی ہے کہ و تجاوزات قائم نہ کرے تجاوزات کی وجہ سے درگاہ پر آنے والے زایئرین وشہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے شاہی بازار دنبورہ چوک اسٹیشن روڈ سے بھی جلد تجاوزات ہٹائی جائے گی۔