ٹنڈوآدم میں صفائی کے فقدان کے باعث مچھروں کی پیدائش میں انتہائی تیزی سے اضافہ

Mosquitoes

Mosquitoes

ٹنڈوآدم ( رپورٹ٭کامران انصاری ) ٹنڈوآدم میں صفائی کے فقدان کے باعث مچھروں کی پیدائش میں انتہائی تیزی سے اضافہ مختلف امراض پھوٹ پڑے۔

تصیلات کے مطابق لوہار گلی ،جمن شاہ ،ساٹھی پاڑہ ،احمد آباد ،اوڈیرا آباد ،،جوہر آباد ،غریب آباد ،بسم اللہ کالونی سمیت شہر کی بیشتر آبادیوں میں گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں اور سیوریج کا پانی گلیوں اور سڑکوں پر تالاب کی صور ت میں کھڑا ہے جس کے باعث مچھروں کی افزائش میں انتہائی تیز ی سے اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے ملیریا بخار سمیت جلدی امراض میں بھی بے حد اضافہ ہوگیا ہے ۔

سڑکوں کو اور گلیوں میں چھتوں(غول) کی صورت میں اڑنے والے مچھر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی آنکھوں میں جاگرتے ہیں جس کے باعث اب تک سینکڑوں لوگ آنکھوں کے انفیکشن میں مبتلا ہوچکے ہیں گزشتہ کئی عشرے سے بلدیہ ٹنڈوآدم میں ہونے والی لوٹ مار کے باعث فرضی ،اور غیر موئثر سستی ادویات کے اسپرے کے ذریعے بل بنائے گئے مچھروں کی تعداد میں کمی نہ ہونے پرشہر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سابق صوبائی وزیر معدنیات ملک امام الدین شوقین سے ان کے ذاتی خرچ سے شہر میں اسپرے کرایا یہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے پاکستان مسلم لیگ فنگشنل سے منتخب ہونے والے سینٹ کے امیدوارکی ہونے والی مصروفیات کے باعث ٹنڈوآدم تاحال مچھر مار اسپر ے سے محروم ہے۔