طارق پہاڑ نے ہمیشہ سبزی منڈی کے آڑھتیوں اور شہر بھر کے تاجروں کا دفاع کیا

Press Conference

Press Conference

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) طارق پہاڑ نے ہمیشہ سبزی منڈی کے آڑھتیوں اور شہر بھر کے تاجروں کا دفاع کیا سبزی منڈی کے چندے سے اُن کا کوئی تعلق نہیں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں سابق جنرل سیکٹری عبدالحمید گھلو نے یونین کے چندے کی بھاری رقم دبائی ہوئی ہے رقم ہڑپ کرنے کے لئے مخالفین کا سہارالے رہا ہے۔

انجمن آڑھتیان کی پریس کانفرنس تفصیل کے مطابق انجمن آڑھتیان سبزی منڈی کے سرپرست شیخ محمد ایوب ،نائب صدر حاجی محمد فاروق کھیارہ ،شیخ عتیق الرحٰمن ،جنرل سیکٹرری ملک امان اللہ جھکڑ ،جوائنٹ سیکٹری محمد شفیق،سیکٹری اطلاعاتنثار انجم ،فنانس سیکٹری محمد رفیق بھٹی ،چئیرمین محمد رمضان ساجد ،بھائی عبدالحمید خان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے ذریعے کچھ لوگوں کی جانب سے صدرانجمن طارق محمودپہاڑ پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ الزام لگانے والوں کا ہماری یونین سے قطعی کوئی تعلق نہیںاور نہ ہی ان کا چندے سے واسطہ سابق جنرل سیکٹری عبدالحمید گھلو نے خود ہماری یونین کے چندے کی بھاری رقم دبائی ہوئی ہے اور رقم ہڑپ کرنے کے لئے مخالفین کا سہارا لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا تصدیق کی جا سکتی ہے جن لوگوں نے خبریں لگوائین ان میں سے کتنے لوگ آڑھٹی تھے بلکہ یہ لوگ منڈی سے سوداخرید کر بیچنے والے پھڑیے ،ہوٹل والے،ریڑی والے پلے داروں اور منشیوں کو ساتھ بیٹھا کر چند افراد نے الزام تراشی کی یہ وہ چند افراد ہیں جنہوں نے ہمیشہ تخریب کاری کرکے منڈی کے اتحاد کو نقصان پہنچایا انہوں نے کہا طارق محمود پہاڑ نے کئی مرتبہ صدارت سے کئی مرتبہ استفیٰ دیا لیکن آڑھتیوں نے ہمیشہ اُن کا استفیٰ نا منظور کیا جوکہ اُنکی سبزی مندی میں مقبولیت کا واضع ثبوت ہے ان پر الزام لگانے والوں کی بھر پور مزمت کرتے ہیں ۔اس موقع پرمحمد زاہد محمود عارفی، حاجی اسحاق انصاری ملک خضر اولکھ،محمد عاطف انصاری ،محمد نصیر ،شیخ محمد ذکریا،رانا عبدالوحید،محمد نوید،محمد رفیق،محمد حسن ،بلال خان ،غلام نظام الدین،شوکت علی،محمد اسماعیل،محمد عمر ،محمد سوہاری،محمد غنی سمیت دیگر آڑھتی موجود تھے۔